زہرہ شاہد قتل میں ملوث مبینہ ملزم کا منصوبہ بندی کا اعتراف، راشد عرف ماسٹر ویڈیو بیان سامنے آگیا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:28

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء )کراچی میں تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم راشد عرف ماسٹر نے تفتیشی ادارے کو دیئے گئے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کی زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔سال 2013 میں ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث راشد عرف ماسٹر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کلفٹن میں کی گئی وہ موٹر سائیکلوں پر فیز فور پہنچے۔ طارق ، آصف گنجا اور زاہد عباس عرف زیدی ساتھ موجود تھے راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کی گاڑی گیٹ کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ ندیم کے پاس پہنچے۔ راشد عرف ماسٹر کو ساؤتھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :