بھارتی فوج نے ایک پاکستانی شہری کو درانداز قرار دیکر شہید کردیا ،بھارت نے جیووینائل جیل سے سات پاکستانی نوجوان رہا کردئیے

جمعہ 1 مئی 2015 08:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)بھارتی فوج نے ایک پاکستانی شہری پر دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ضلع سائبا میں ایک پاکستانی شہری کو سرحد پر دراندازی کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پی ایس ایف کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے بتایا کہ دراندازی کرنیوالے شہری کو فائرنگ سے قبل رکنے کیلئے خبردار کیا گیا تھا تاہم اسکے نظرانداز کرنے اور مسلسل آگے بڑھنے پر اس پر فائرنگ کی گئی ،ادھربھارت نے جیووینائل جیل سے سات پاکستانی نوجوانوں کو رہا کردیا،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانیوالے ایک معاہدے کے تحت بھارت نے2013ء میں غلطی سے سرحد پار کرنیوالے سات پاکستانی نوجوانوں کو جیو وینائل جیل سے رہا کرتے ہوئے انکی ڈیپوٹیشن کے انتظامات کردئیے ہیں۔

راجکوٹ میں سماجی دفاعی آفیسر کا ناک سنگھ جہالا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بنایا کہ انہیں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جام نگر سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں جیو وینائل جیل میں قید ان پاکستانی نوجوانوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :