ہم معمول کے مطابق ملزمان پکڑتے اورپھرپریس کانفرنسیں کرتے ہیں ،میں نے پریس کانفرنس آئی جی ،سندھ حکومت ،ہوم سیکرٹری کی اجازت کے بغیرکی ،ایم کیوایم لسانی پارٹی ہے ، ثبوتوں کی بنیادپرچالان پیش کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 1 مئی 2015 08:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء) ایس ایس پی ملیرراوٴانورنے کہاکہ ہم معمول کے مطابق ملزمان پکڑتے اورپھرپریس کانفرنسیں کرتے ہیں ،میں نے یہ پریس کانفرنس آئی جی ،سندھ حکومت ،ہوم سیکرٹری کی اجازت کے بغیرکی ،یہ مجھ پرلازم ہے کہ میں اس بارے آئی جی ،ایڈیشنل آئی جی کے ذریعے خط لکھوں ،میراجوکام ہے وہ میں نے کردیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یہ دوآدمی نہیں ہیں ،پچاس سے زائدلوگ ہیں میرے پاس 1988,92,97ء کے بھی ثبوت موجودہیں ،سیاسی پارٹی پرپابندی ثبوتوں کی بنیادپرہوگی ،ایم کیوایم ایک لسانی پارٹی ہے ،لسانی بنیادپرسیاست کرتی ہے اورثبوتوں کی بنیادپرچالان پیش کروں گاان کاکہناتھاکہ پولیس کی باتوں پرکوئی اعتمادنہیں کرتے پولیس اگرخانہ کعبہ میں بھی کوئی بات کرے تب بھی اعتمادنہیں کرتے ،تیس سال پہلے پاکستان کچھ اورتھا،پچھلے پانچ سال پہلے کچھ اورتھا،اگرہم اس طرح کے ڈرڈرکے ان چیزوں کوچھپادیتے ہیں تولاقانونیت برپاہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :