ملالہ حملہ کیس،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 دہشت گردوں کو عمر قیدکی سزا سنا دی

جمعہ 1 مئی 2015 08:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)سوات کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملالہ حملہ کیس کے 10 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات روزت سوات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملالہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے 10 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی جن میں ظفر ،بلال ،عرفان ،سرفراز ،سلمان،شوکت ،عدنان سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں 2013-14 ء میں مینگورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے مختلف وارداتوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ،تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دہشت گرد ملالہ یوسف زئی کے قاتلانہ حملے میں ملوث تھے جس کے بعد ان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیااور30 اپریل 2015 کو ان دس مجرموں کو عمر قیدکی سزائیں سنا دی گئیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے9 نومبر 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر اْس وقت حملہ کیا تھا، جب وہ مینگورہ میں ایک وین میں اسکول سے گھر جارہی تھیں۔ اس حملے میں ملالہ سمیت دو اور طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :