ای سی سی اجلاس، 1.5ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری ،35.96ملین ڈالرکے 15ائیرکرافٹ پی آئی اے بیڑے میں شامل اورآئل پر2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کی بھی منظوری

جمعہ 1 مئی 2015 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )نے 1.5ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ،35.96ملین ڈالرکے 15ائیرکرافٹ پی آئی اے بیڑے میں شامل کرنے اورآئل پر2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کی بھی منظوری دیدی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ہوا،جس میں ای سی سی نے 1.5ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ،جوکہ گزشتہ سال میں 1.4ارب روپے تھی اس کے علاوہ حکومت نے مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجودروزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مزیدکمی کرنے کی اجازت دیدی ،اس کامقصدرمضان کی اشیاء کیلئے عوام کومزیدریلیف فراہم کرناہے ،اس کے علاوہ فنانس ڈویژن یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کورمضان سے قبل اشیاء خریدنے کیلئے 1ارب روپے جاری کریگا،ان اشیاء میں آٹا،چینی ،گھی ،آئل ،دالیں ،بیسن ،کھجوریں ،باسمتی تمام قسم کے چاول ،بلیک ٹی اوردودھ شامل ہیں ،ای سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ اس حوالے سے یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن اپنے وسائل سے عوام کوشعوردینے کے لئے خصوصی پیکج میڈیاپرچلائے گااس کے علاوہ وزارت پیداواراوریوٹیلٹی سٹورکارپوریشن رمضان پیکج پرعملدرآمدکروانے کے حوالے سے رمضان کے وسط میں رپورٹ بھی جمع کرائے گا،اس کے علاوہ ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے یونیورسل سروس فنڈکے غیرپس لیجراکاوٴٹنٹ کواورریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کے فنڈزکوچلانے کی بھی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

یہ فنڈزدیہی اورپسماندہ علاقوں میں ٹیلی کام آپریٹرزکوجدیدٹیکنالوجی فراہم کرنے پرلگائے جائیں گے ۔ای سی سی نے فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی درخواست پرفرنس آئل کروڈآئل اورموٹرسپرٹ آئل پردوفیصدلیوی عائدکرنے کی بھی منظوری دیدی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈڈیزل پربھی 2.5ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کی منظوری دیدی ،دونوں ڈیوٹیزیکم جون 2015سے نافذالعمل ہوں گے ،اس کامقصدعالمی مارکیٹ تیل کی بڑھتی قیمتوں سے ہونے والے نقصان کوپوراکر نا ہے ، اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے بیڑہ میں 35.96ملین ڈالرکے 15ائیرکرافٹ لیزپرشامل کرنے کی بھی منظوری دی ،اس حوالے سے ای سی سی کی چھٹی میٹنگ میں ہونیو الے دسمبر2014ء کے اجلاس میں 52ملین ڈالرکی منظوری دی تھی ،اس دوران 16.44ملین ڈالرکی پہلی قسط بھی جاری کی تھی ،پی آئی اے نے 10،A-320ائیرکرافٹ اور5،ATR.72نے لیزپرحاصل کرنے کابندوبست کیاتھاوزیرخزانہ اوردیگرمیٹنگ کے شرکاء نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کوحکم جاری کیاکہ پی آئی اے کے تمام محکموں کی ازسرنوریفارم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نئے ائیرکرافٹ کی سسٹم میں شمولیت ایک اچھاشگون ہے ،مگرسروسزمزیدبہترکرنے کی ضرورت ہے ،اس کے علاوہ پاکستان پاورسیکٹرریفارمزکے حوالے سے ایک پرپوزل پرسیکرٹری پانی وبجلی نے بنایاکہ سی سی آئی نے 1992ء کے پاورسیکٹراصلاحات کے لئے این ٹی ڈی سی میں شامل الیکٹرک پاوراورٹرانسمیشن سہولیات کی منظوری دی تھی ،این ٹی ڈی سی نے اپنی مختلف برانچوں کی مددسے سسٹم آپریشن منعقدکروایاتھاریفارم پلان کے مطابق ایک ہول سیل پاورمارکیٹ کوبتایاکہ جوکہ پاکستانی معیشت اورپاورسیکٹرکوفائدہ پہنچاسکے اس حوالے سے پاورمارکیٹ کوسی پی پی جی اے کے ذریعے چلایاجائیگا،جبکہ ای سی سی نے این ٹی ڈی سی کوسی پی پی اے سے الگ کرنے کی بھی منظوری دیدی

متعلقہ عنوان :