ایس ایس پی ملیرراوٴانورکوعہدے سے ہٹادیاگیا،ایس ایس پی ایسٹ کوایس ایس پی ملیرکااضافی چارج دیدیاگیا،عہدے سے ہٹائے جانے کے کوئی احکامات نہیں ملے ،مجھے جواحکامات ملے پابندی کروں گا،ایس ایس پی راوٴانوار،سندھ حکومت کوپریس کانفرنس کاکوئی علم نہیں تھا،دہشتگردپکڑنااچھی بات لیکن ایک افسرسیاسی گفتگونہیں کرسکتا،شرجیل میمن

جمعہ 1 مئی 2015 07:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)پریس کانفرنس کرنے والے ایس ایس پی ملیرراوٴانوارکوعہدے سے ہٹادیاگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیرراوٴانوارکوعہدہ چھوڑنے کاحکم دیدیاہے ،راوٴانوارکوسنٹرل پولیس سنٹررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمدشاہ کوایس ایس پی ملیرکااضافی چارج دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

راوٴانورنے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،جس پران کوعہدے سے ہٹادیاگیاجبکہ ایس ایس پی ملیرراوٴانوارکاکہناہے کہ مجھے ایسے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ،میں نے کوئی عہدے سے تجاوزنہیں کیا،مجھے جواحکامات ملے پابندی کروں گا،ایس اوپی کوکوئی بات نہیں ،میں نے جرائم پیشہ افرادکوپکڑادوسری جانب وزیراطلاعات شرجیل میمن کاکہناتھاکہ ایس ایس پی ملیرراوٴانوارنے اختیارات کاغلط استعمال کیا،ایم کیوایم کے سندھ حکومت پرالزامات غلط ہیں ،حکومت سندھ کوایس ایس پی راوٴانوارکی پریس کانفرنس کاکوئی علم نہیں تھا،دہشتگردپکڑنااچھی بات لیکن ایک افسرسیاسی گفتگونہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ راوٴانوارکوچارج چھوڑنے کاکہاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :