تاجر صبح آٹھ یا نو بجے دکانیں کھولیں ، رات سات ،آٹھ بجے بند کریں ، خواجہ آصف ،قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھاناہوگا ، 2017ء تک توانائی بحران کی مشکلات ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 30 اپریل 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تاجر صبح آٹھ یا نو بجے دکانیں کھولیں اور رات سات ،آٹھ بجے بند کریں ، قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھاناہوگا ، 2017ء تک توانائی بحران کی مشکلات ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر بروقت دکانیں کھولیں اور بند کریں ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی صبح بچے سکول چلے جاتے ہیں اور بچے سوئے ہوتے ہیں تاجر رات کو دیر سے آتے ہیں اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرپاتے اسلام آباد انتظامیہ کو دکانیں بند کرانے سے پہلے مشاورت کرنی چاہیے تھی ہمیں گیس ، بجلی ، پانی کی بچت کرنا ہوگی قدرتی روشنی سے جتنا زیادہ ہوسکے فائدہ اٹھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ دفاتر میں ایئر کنڈیشن کا استعمال بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرف سے وفاق کے 66ارب کے واجبات ہیں پنجاب نے وفاق کے 5.9 ارب ، بلوچستان کے 2.5 ارب اور خیبر پختونخواہ 1.8 ارب کے واجبات دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی نہیں کیا 2017ء تک بجلی کی شکایات ختم ہو جائینگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے بھی کہتا ہوں کہ آٹھ بجے دکانیں بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :