الیکشن ٹربیونل کی مدت میں چوتھی بار توسیع کا فیصلہ،انتخابی عذر دراریوں کیلئے قائم ٹربیونلز کی مدت آج ختم ہورہی ہے

جمعرات 30 اپریل 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کی مدت میں چوتھی بار توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔انتخابی عذر دراریوں کے لئے قائم ٹربیونلز کی مدت آج تیس اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں چوتھی بار توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس کے مطابق انتخابی عذرداریوں کیلئے قائم ٹربیونلز کی مدت پہلے ختم ہورہی تھی جو اب مزید دو ماہ بڑھا دی گئی ہے ۔

ٹربیونلز کی مدت میں مزید دو ماہ کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ جون 2015ء میں ٹربیونلز کے قیام کے دو سال مکمل ہوجائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ٹربیونلز میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور حامد خان سمیت 34 سے زائد حلقوں کے کیس زیر التواء ہیں ۔

متعلقہ عنوان :