پاکستان اور سعودیہ میں مضبوط تعلق ہے ، کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، امام کعبہ، حوثی واپس لوٹ جائیں اور سازشوں سے باز ا ٓ جائیں، تاثر غلط ہے سعودی عرب نے یمن میں مداخلت کی،سعودی عرب کی یمن میں کاروائی کوپوری دنیانے سپورٹ کیا، سلامتی کونسل نے بھی حمایت کی ہے ، استقبالیہ سے خطاب

جمعرات 30 اپریل 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)امام کعبہ شیخ خالد بن علی الغامدی نے کہاہے کہ حوثیوں نے ابرہہ کی طرح حرم شریف پرحملے کی دھمکی دی اورقبضہ کرنے کے بعد حرم شریف کوشہیدکرنے کااعلان کیا پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلق ہے جولوگ اس تعلق میں دراڑڈالناچاہتے ہیں ان کاکوئی بھی پروگرام اورپروپیگنڈ ہ کامیا ب نہیں ہوگا میں ان لوگوں پرواضح کردیناچاہتاہوں کہ وہ واپس لوٹ جائیں اورسازشوں سے بازآجائیں یہ تاثرغلط ہے سعودی عرب نے یمن میں مداخلت کی ہے سعودی عرب کی یمن میں کاروائی کوپوری دنیانے سپورٹ کیاہے سلامتی کونسل نے بھی اس کی حمایت کی ہے ا ن خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف اور مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین کی طرف سے امام کعبہ کے اعزازمیں دیئے گئے مشترکہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ سے وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف ،وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت بلیغ الرحمن ،مجلس صوت اسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے چیئرمین حافظ عبدالکریم ،ڈاکٹرعبدہ عتین ،شیخ سعد الدوسری بدرالحطیبی ،پروفیسرحافظ سجادقمر،مفتی ابوبکرمحی الدین ،مفتی ابوزرمحی الدین ،مفتی جمیل الرحمن فاروقی ، ،ڈاکٹرسعد صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار،چوہدری نذیراحمد ،سینیٹرلیاقت خان ترکئی ،ممبران صوبائی اسمبلی پیرمحفوظ مشہدی ،میاں ضیاء الرحمن ،سردارظہوراحمد،وجیہہ الزمان خان ،مولاناعبدالعزیزحنیف ،مولاناسلطان محمودضیاء ،تاجررہنماء کاشف چوہدری ،شرجیل میر ،مولاناعبدالجلیل نقشبندی ،زبیرفاروق سمیت وکلاء ،تاجروں ،علماء ،مذہبی رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی امام کعبہ شیخ خالدبن علی الغامدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے یمن میں حوثی باغیوں کی کاروائیاں خوف حدتک بڑھ چکی تھیں عام افراد،بچوں اورعورتوں کاقتل عام کررہے تھے حوثیوں نے مساجدکوشہید کیا حفظ قرآن کے مدارس کوتباہ کیا حوثیوں نے ابرہہ کی طرح حرم شریف پرحملے کی دھمکی دی اورقبضہ کرنے کااعلان کیا اوریہ بھی کہاکہ ہم حرم شریف کوشہیدکریں گے بلکہ اس سے بھی بڑھ کربھی انہوں نے مذموم عزائم کااظہارکیا میں آپ کوجوبتارہاہوں وہ بہت کم ہے حالانکہ انہوں نے اس سے بھی بڑھ کرزیادتیاں کی ہیں یمن کے باغیوں کے جدیداورتباہ کن اسلحہ ہے جومخصوص قوتوں نے انہیں فراہم کیاگیاہے مخصوص قوتیں سعودی عرب کاامن تباہ کرناچاہتی ہیں یمن کی جائزاورقانونی حکومت کی درخواست پرسعودی حکومت لبیک کیا یہ تاثرغلط ہے سعودی عرب نے یمن میں مداخلت کی ہے سعودی عرب کی یمن میں کاروائی کوپوری دنیانے سپورٹ کیاہے سلامتی کونسل نے بھی اس کی حمایت کی ہے پاکستان نے بھی سعودی مئوقف کی حمایت کی ہے یمن میں حوثیوں نے بدترین دہشت گردی کی ہے وہاں پرظلم کیاجارہاہے اس بغاوت کوکچلناضروری تھا بعض مخصوص قوتیں اورلوگ میڈیاپرمنفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ اتحادی افواج معصوم لوگوں کونشانہ بنارہی ہیں اتحادافواج صرف باغیوں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں عوام کومحفوظ کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں یمن میں کوئی پہلی کاروائی نہیں کی ہے بلکہ سعودی حکمرانوں کی پہلے دن سے یہ پالیسی ہے کہ جہاں بھی مسلمان ظلم کاشکارہوں گئے ہم ان کی حمایت وتعاون کریں گے یہی وجہ ہے کہ ہرمشکل وقت میں ہم نے پاکستان کابھی تعاون کیاہے انہوں نے کہاکہ یہ میراپاکستان کاپہلا اورآخری دورہ نہیں ہے پاکستان میں جومحبت دیکھی ہے اورجس والہانہ پن کااظہارکیا ہے میرے دل میں پاکستانیوں کے لیے محبت مزیدبڑھ گئی ہے میں پاکستانیوں سے اللہ کے لیے محبت کرتاہوں اوراللہ تعالی سے دعاکرتاہوں کہ ہمیں جنت میں نبی کریم کی محبت اورمعیت عطافرمائے پاکستانی ایک عظیم قوم ہے پاکستانی قوم کی حرم سے محبت قابل دید ہے میں نے صدرپاکستان سمیت جس پاکستانی سے ملاقات کی یاجس سے بھی میں ملاہوں تومیں نے یہ محسوس کیاہے کہ پاکستان کاہرفرد ہرجماعت سعودی عرب کے ساتھ ہے اورسعودی حکومت کے اقدامات کی حمایت کررہاہے انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلق ہے جولوگ اس تعلق میں دراڑڈالناچاہتے ہیں ان کاکوئی بھی پروگرام اورپروپیگنڈ ہ کامیا ب نہیں ہوگا میں ان لوگوں پرواضح کردیناچاہتاہوں کہ وہ واپس لوٹ جائیں اورسازشوں سے بازآجائیں مجلس صوت الاسلام پاکستان میں اعتدال پسندی اورمیان روی کوپھیلارہی ہے اوراسلام کاحقیقی چہرہ واضح کررہی ہے سعودی عرب اورپاکستان ایک ہیں ان کوکوئی جدانہیں کرسکتا پاکستان اورسعودی کاتعلق اسلامی اصولوں کے مطابق ہے جولوگ دونوں ممالک میں انتشار اورتفرقہ پیداکرناچاہتے ہیں وہ اسلامی تعلیمات سے انحراف کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی کوششوں سے مسلم ممالک اکٹھے ہورہے ہیں اورمختلف ایشوزپرمشترکہ مئوقف سامنے آیاہے امت مسلمہ کے علماء یہ چاہتے ہیں کہ امت متحد ہوجائے اورسعودی حکومت بھی یہ چاہتی ہے کہ امت ایک پلیٹ فارم پرآجائے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اورحرمی شریف کے خلاف کوئی بھی سازش ہوئی ہم اس کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان صرف سفارتی ہی نہیں برادارانہ تعلقات ہیں ہرپاکستانی امام حرم سے ملنے کی خواہش کرتاہے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا کہ حرم کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کاساتھ دیاہے اس میں کوئی رخنہ نہیں پڑا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی یہ پیغام دیاگیا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کے لیے پوری قوم متحد ہے پاکستان نے یمن کی جائزاورقانونی حکومت کی حمایت کی ہے پاکستان ایک ایٹمی اورذمے دارملک ہے پوری دنیامیں امن کے لیے کرداراداکررہاہے بلیغ الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلیغ الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حرم کی شخصیت انتہائی عقیدت اوراہمیت کی حامل ہے آج امت مسلمہ پرکڑاوقت ہے فلسطین ،شام ،عراق ،افغانستان اوردیگرمسلم علاقوں میں انتشارپھیلاہواہے اس کادرداورکرب ہرپاکستانی محسوس کررہاہے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نازک وقت میں امام حرم کوپاکستان بھیجاہے جس کاہم خیرمقدم کرتے ہیں دشمنان اسلام کوبتاناچاہتے ہیں کہ وہ پاکستان اورسعودی عرب کوجدانہیں کرسکتے پاکستان کی سلامتی حرمین کی سلامتی سے وابستہ ہے مجلس صوت الاسلام ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جومعاشرے سے شدت پسندی ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے میں پاکستان کی پارلیمنٹ ،افواج پاکستان ،سیاستدانوں اورسیاستدانوں کوسلام پیش کرتاہوں کہ جنھوں نے شدت پسندی کاخطرہ محسوس کیا اوراس کے خلاف لائحہ عمل تیارکیاہے پوری دنیامیں انتہاپسند تنظیموں کوآگے لاکر اسلامی تعلیمات کومسخ کیاجارہاہے ایک دوسرے کے گلے کاٹے جارہے ہیں ہم ایسی انتہاپسندی کے خلاف کھڑے ہیں امام کعبہ آپ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں آپ ہماری رہنمائی کریں ہم پوری دنیا میں بتائیں گے کہ دہشت گردی کاہماری تعلیمات اورمدارس سے کوئی تعلق نہیں ہے سعودی عرب کی طرف کسی نے بڑھنے کی کوشش کی توہم اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :