حکومت کا مارچ 2016ء میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ، آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے14 ارب50 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز ، اخراجات وفاق سمیت چاروں صوبے برداشت کریں گے، وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے

جمعرات 30 اپریل 2015 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)حکومت پاکستان نے مارچ 2016ء میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان بیورو شماریات میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ملک میں17سال بعد نئے مردم شماری منعقد کرانے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔میڈیارپورٹ کے مطاب آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے14 ارب50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے اخراجات وفاق سمیت چاروں صوبے برداشت کریں گے،مردم شماری مکمل ہونے تک حکومت کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کو برداشت نہیں کریگی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی،اسکے علاوہ مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے ملکی وغیر ملکی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائیں گی تاکہ شفاف اور درست مردم شماری منعقد ہوجائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے موقع پر جہاں جہاں سیکورٹی خدشات ہوں وہاں پر سیکورٹی فورسز سے تعاون لیا جائے گا،پاکستان بیورو آف شماریات جامع رپورٹ دسمبر2017ء میں جمع کرے گی

متعلقہ عنوان :