کراچی آپریشن بلا امتیاز اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا ، آرمی چیف،کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن پر ہو رہی ہے ،ایجنسیاں اور رینجرز منصوبہ سازوں کا سراغ لگائیں،کور ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب

جمعرات 30 اپریل 2015 08:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن بلا امتیاز اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن پر ہو رہی ہے ،ایجنسیاں اور رینجرز منصوبہ سازوں کا سراغ لگائیں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کور ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی ۔

اس موقع پر کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرچیف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے ایجنسیوں اور رینجرز کو قتل کے حالیہ وارداتوں کے منصوبہ سازوں کا کھوج لگانے کی بھی ہدایت کی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے کراچی آپریشن بلا امتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے ،حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کراچی سے تمام مافیاز کا خاتمہ کریں گے اور اسی مشن کے تحت کام کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی کے لئے کراچی میں امن کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں پر امن انتخابات اطمینان کا باعث بنے ،کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔