جیل کی زندگی اور حالات پر کتاب لکھ رہی ہوں،رہائی کے بعد فلم بناؤں گی،ماڈل ایان علی،بھارت اور پاکستانی فلم انڈسٹریز سے آفرز آئی ہیں،اچھے سکر پٹ والی فلموں میں کام کروں گی،قیدیوں کی آواز ، مشکلات ،جیل حکام اور اہلکاروں کا میرے ساتھ جو رویہ رہا فلم کے ذریعے منظر عام پر لاؤں گی،نجی ٹی سے گفتگو

بدھ 29 اپریل 2015 08:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ جیل کی زندگی اور حالات پر کتاب لکھ رہی ہوں اور جلد اس پر فلم بناؤں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے کہا کہ مجھے پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹریوں سے آفرز آئی ہیں اور اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ،انہوں نے کہا کہ اچھی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے اور ایسی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی جس کے سکرپٹ اچھے ہوں،جیل کی زندگی اور حوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ جیل میں بہت مشکل سے دن گزررہے ہیں اور اس حوالے سے روزانہ اپنی زندگی اور حوالات پر مشاہدہ کرتی رہتی ہوں ،جیل میں جو مشکلات پیش آئیں اور جو زندگی کے لمحات گزار یں ہیں اس پر کتاب لکھ رہی ہوں اوررہائی کے بعد جلد ہی اس کتاب پر فلم بناؤں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو جن جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی بہت باریک بینی سے دیکھ رہی ہوں اور اپنی فلم کے ذریعے قیدیوں کی مشکلات اور ان کی آواز اعلی حکام تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ایان علی کا کہنا تھا کہ میری اس فلم سے پاکستانی عوام کوآگاہی حاصل ہوگی کہ میں نے جیل میں کیسے زندگی گزاری ،اس دوران مجھے کتنی مشکلات کا سامنا رہا اور کتنی آسائشیں فراہم کی گئیں، قید کے دوران جیل حکام اور اہلکاروں نے میرے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے اس کو بھی فلم کے ذریعے منظر عام پر لاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :