بھارتی شہر اٹاری میں مزدور کو کچلنے پر پاکستانی ٹرک ڈرائیور گرفتار

بدھ 29 اپریل 2015 08:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) بھارتی شہر اٹاری میں مزدور کو کچلنے پر پاکستانی ڈرائیور پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹرک ڈرائیورمحمد علی کے ٹرک کی زد میں آکر اٹارنی میں ایک مزدور کچلا گیا جس پر محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مزدور کی ہلاکت پر اٹارنی میں لیبر یونین نے مکمل ہڑتال کردی تھی جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔