برطانیہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مددکررہاہے ،ڈیوڈکیمرون،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششیں قابل ستائش ہیں ، برطانوی وزیراعظم کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 29 اپریل 2015 08:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ برطانیہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مددکررہاہے ،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے دورہ برطانیہ کے دوران خوشگوارگفتگوہوئی ،مسلم نوجوانوں کودہشتگردتنظیموں سے دوررکھنے میں سوسائٹی کے ہرفردکوکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

داعش اوردیگردہشتگردتنظیمیں اسلامی تعلیمات کومسخ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان اوربرطانیہ کی مشترکہ جنگ ہے ،پاکستان کادشمن برطانیہ کادشمن ہے ،برطانیہ میں اسلاموفوبیاکی کوئی گنجائش نہیں ۔برطانیہ دنیاکاسب سے کثیرالمذہب اورکثرالثقافت ملک ہے ،برطانیہ میں مذہی منافرت بالکل ناقابل برداشت ہے ۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشرکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔دہشتگردی کے کینسرکوختم کرنے کیلئے ہرایک کوکرداراداکرناہوگا