عمران خان کی ہر بات نفی ،حکومت کا ہر کام فائدے میں جا رہا ہے‘ خواجہ آصف ،عمران خان نے اپنے خیراتی اداروں کا پیسہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے بھجوایا‘ انہیں سیاست کی سمجھ بوجھ نہیں‘ جوڈیشل کمیشن بارے فی الحال کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ صحافیوں سے گفتگو

بدھ 29 اپریل 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر بات نفی ،حکومت کا ہر کام فائدے میں جا رہا ہے‘ عمران خان نے اپنے خیراتی اداروں کا پیسہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے بھجوایا‘ انہیں سیاست کی سمجھ بوجھ نہیں‘ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے اس حوالے سے میری کوئی رائے نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات اب نفی کی جانب جا رہی ہے اور حکومت کے ہر کام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے اپنے خیراتی اداروں کا پیسہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے بھجوایا ابھی وہ اس میدان کے کچے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ خوشگوار ماحول میں ہوا اس دورے میں ہمارے وفد کے ساتھ سعودی عرب کی اعلیٰ سطح کی لیڈر شپ نے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں کبھی بھی فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے جو فیصلہ آیا ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا اور عوام کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن مستقبل میں جو بھی فیصلہ کرے یا ابھی جو کارروائی کر رہی ہے اس حوالے سے ہم کوئی رائے نہیں دے سکتے۔ مستقبل میں جو فیصلہ بھی آئے گا اس حوالے سے ہر پارٹی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اسی طرح مسلم لیگ ن بھی اپنا لائحہ عمل عوام کو بتائے گی۔

متعلقہ عنوان :