لندن،عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 31 سالہ پاکستانی شہری کی ضمانت میں مئی تک توسیع ، دو پاکستانی نوجوانوں سے تفتیش کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ

بدھ 29 اپریل 2015 08:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 31 سالہ پاکستانی شہری کی ضمانت میں مئی تک توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کو 27 اگست کو گرفتار کیا تھا اس کا تعلق والتھم اسٹو سے ہے‘ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا ہے کہ دو پاکستانی نوجوانوں سے تفتیش کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے ہیں نوجوانوں سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :