وزارت منصوبہ بندی ، 30ارب روپے کے 12منصوبوں کی منظوری ، 14ارب روپے کے چار منصوبے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش،وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، قومی نوعیت کے 16منصوبوں پر غور

بدھ 29 اپریل 2015 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے 30ارب روپے کے 12منصوبوں کی منظوری دیدی ہے 14ارب روپے کے چار منصوبے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے افغان طلباء کیلئے تین ہزار تعلیمی وظائف لاہور کالج یونیورسٹی کے نئے کیمپس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاؤر میں دو نئے ہاسٹلوں کی تعمیر سنٹر پولیس آفس اسلام آباد گلگت بلتستان میں بلڈ ٹرانفیوزن سنٹرکی تعمیر اور توانائی کی کئی منصوبے شامل ہیں وزارت منصوبہ بندی میں سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس زیر صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں قومی نوعیت کے 16منصوبوں پر غور کیا گیاجس میں توانائی کے چار اور اعلیٰ تعلیم کے چھ منصوبوں کی منظوری دید ی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں کے دوران اعلیٰ تعلیم کے 38منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں حکومتی دلچسپی یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مکمل طور پر سنجیدہ ہے انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم خصوصاً پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے 10سالہ حکمت عملی ترتیب دیں اور مختلف یونیورسٹیوں کے نئے کیمپس کی تعمیر کے وقت گرین انرجی اور دور جدید کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھیں اجلاس میں گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کے لئے کالا شاہ کاکو کے مقام پر نئے کیمپس کے قیام پر غور کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ اس کیمپس پر پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت982ملین روپے خرچ کئے جائیں گے کیمپس میں 35تعلیمی پروگرامز پڑھائے جائیں گے اور یہ پراجیکٹ تین سالوں میں مکمل ہوگااعلیٰ تعلیم کے دوسرے منصوبے کے تحت سردار بہادر یونیورسٹی برائے خواتین میں ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں سنٹرل لیبارٹری اور لائبریری کیلئے 696ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ہوگااعلیٰ تعلیم کے تیسرے منصوبے کے تحت اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاؤر میں طلباء اور طالبات کیلئے علیحدہ علحدہ ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے ان ہاسٹلوں میں قبائلی علاقوں کے طلباء و طالبات کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا اور اس کے لئے 209ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ہوگا اجلاس میں اسلام آباد میں سنٹرل پولیس آفس کی تعمیر کے لئے 298ملین روپے نوری ہسپتال اسلام آباد میں بریچ تھراپی کیلئے 71ملین روپے گلگت بلتستان میں سیف بلڈ ٹرانفیوژن کیلئے 176ملین روپے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے تحت افغان طلباء کیلئے پاکستان کی جانب سے وظائف کے لئے 6200ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اجلاس میں دو سو بستروں پر مشتمل چائلڈ ہیلتھ کئیر سنٹر سکھر کی تعمیرسمیت توانائی کے تین منصوبوں کی سفارشات ایکنک کو بھجوائی گئیں

متعلقہ عنوان :