پاکستان سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، نوازشریف، یمن کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا، سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ،بھارت سے مذاکرات بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا،کشیدگی کی بڑی وجہ بھارت ہے،آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا 90فیصد انفراسٹریکچر تباہ کردیا گیا ہے،آخر ی دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، توانائی بحران نے بھی اقتصادی ترقی کو متاثر کیا،حکومت درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیا رہے،وزیراعظم کا سعودی اخبار کو انٹرویو

بدھ 29 اپریل 2015 08:32

اسلام آباد/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا اور یمن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا،بھارت کی طرف سے مذاکرات بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا،کشیدگی کی بڑی وجہ بھارت ہے،آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا 90فیصد انفراسٹریکچر تباہ کردیا گیا ہے،آخر ی دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی اخبار کو انٹرویو میں کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی اور ان سے یمن تنازعے پر تفصیلی گفتگو ہوئی،حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی ہے،پاک سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی کی بنیاد مذہبی ثقافتی ہم آہنگی ہے،سعودی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،سعودی بھائیوں کے ساتھ مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عر ب کو کسی بھی قسم کے خطرے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی اور اقتصادی تعلقات ہیں،دونوں ممالک عالمی برادری میں امن کے قیام کیلئے ملکر کام کرر ہے ہیں،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا ہماری نظر میں بڑا مقام ہے،شاہ سلمان کی خطے کی سلامتی کیلئے کردار انتہائی اہم ہے،پاکستان سعودی عرب کی بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے جذبے کی قدر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے و دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،بھارت نے یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل کو روک دیا ،بھارت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا اب امکان نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوا م کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگر دی و انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کو درپیش تمام چیلجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران نے بھی اقتصادی ترقی کو متاثر کیا ،مسلم لیگ ن کی حکومت ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیا رہے، حکومت نے توانائی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ،دوست ممالک سے بجلی اور گیس کی درآمد کرنے کیلئے بھی غور ہورہا ہے ۔