ریاض، زیرتعمیرعمارت گرنے سے 50مزدوردب گئے ،4کی لاشیں نکال لی گئیں

منگل 28 اپریل 2015 08:43

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 50مزدوردب گئے ،4کی لاشیں نکال لی گئیں ،دبے مزدوروں میں بڑی تعدادپاکستانیوں کی ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں کنونشن سنٹرکی تعمیرکاکام ہورہاتھاکہ اچانک عمارت گرگئی ،جس سے 50مزدوردب گئے ،ملبے تلے دبے ہوئے زیادہ مزدوروں کاتعلق پاکستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملبے میں دبے افرادمیں 4کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ زخمی افرادکوبھی نکال لیاگیا