ریحام خان خود ڈرائیور کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئیں،میرا تجربہ ہے بروقت اطلاع ملنے پرانسانی جانیں بچ سکتی ہیں،سائنس نے ترقی کی ہے ،فائدہ اٹھا نا چاہیے،این ڈی ایم اے کو بھی منظم کرنے کی ضرورت ہے ،ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ریحام خان بغیر کسی پروٹوکول کے خود ڈرائیور کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئیں،بارشوں اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے افراد کی عیادت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچیں جہاں پر صوبے میں شدید بارشوں اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ور انہیں ہر ممکن طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ،ریحام خان خود ڈرائیور کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچیں تو ہسپتال میں موجود مریض اور عوام حیران ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مریضوں کی عیادت کے بعد ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طریقے سے طبی امداد دی جارہی ہے اورمتاثرین سیلاب کو امداد پہنچائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے ،ہمیں سائنس کی مدد لینی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ قدرتی آفت سے بچنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا سکتے ہیں،پشاور میں بارشوں سے اتنی تباہی ہوئی ہے اگرہمیں صوبائی حکومت کو بروقت اطلاع کیا جاتا تو کم از کم جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے بھی کوئی بروقت اطلاع نہیں دی جس پر افسوس ہے ہمیں این ڈی ایم اے کو منظم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آئندہ مستقبل میں ایسی آفات سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :