آرمی چیف سے اردن فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،اردن فضائیہ کے سربراہ کاپاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے اردن فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی،اردن فضائیہ کے سربراہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور کارکردگی کو سراہا

منگل 28 اپریل 2015 08:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اردن فضائیہ کے سربراہ سلیم منصور الجبور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اردن فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کی رائل ائر فورس کے سربراہ میجر جنرل سلیم منصور الجبور نے پیر کے روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔

جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا میجر جنرل منصور سلیم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا دہشتگردی کیخلاف کردار قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور سلیم الجبور نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک اردن تعلقات ،خطے کی صورت حال اور فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اردن فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اردن کی فضائیہ کے سربراہ جنرل منصور سلیم الجبور نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اردن ہم منصب کا شاندار استقبال کیا،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :