20اپریل کا دن پاکستان کے لئے یقینا ایک تاریخی اہمیت کا دن ہے‘وزیراعلیٰ، ملکی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز بھی وزیراعظم نواز شریف کو حاصل ہو رہا ہے، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں منسلک ہیں اور ہمارے ساتھ چین کی یہ دوستی اس کی طرف سے کسی شرط یا مفاد کی پابند نہیں‘پاک چین تعاون پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی پریس کانفرنس
منگل 28 اپریل 2015 08:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے عظیم تاریخی پیکج کا اعلان کر کے تمام باتوں کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کر دی‘ چینی سرمایہ کاری پر بھارت کو واویلا نہیں صبر کرنا چاہئے‘ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز نواز شریف کو حاصل ہوا‘ معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کا بھی اعزاز میاں صاحب کے حصے میں آ رہا ہے۔
پاک چین تعاون پر پریس کانفرنس کر تے انہو ں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘ میں چین کی طرف سے پاکستان کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج پر میڈیا اور ان کیمروں کی وساطت سے تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 20اپریل کا دن پاکستان کے لئے یقینا ایک تاریخی اہمیت کا دن ہے‘ اس دن کے حوالے سے یہ بات بلا خوف وتردید کہی جا سکتی ہے کہ یہ ایک ایسا دن تھا جو قوموں کی زندگیوں کا دھارا بدل سکتا ہے۔
یہ ایک تاریخی ہی نہیں بلکہ تاریخ ساز دن تھا قوموں کی زندگیوں میں ایسے دن بہت کم آتے ہیں‘ میں اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے خصوصی مبارکباد کا مستحق سمجھتا ہوں‘ آج سے تقریبا 17برس پہلے ان کی قیادت میں قوم نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا اور آج پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز بھی وزیراعظم محمدنواز شریف کو حاصل ہو رہا ہے۔ پاکستان کے باسیوں نے خوشی ،مسرت اور اتحاد کا ایسا اجتماعی مظاہرہ برسوں کے بعد دیکھا ہے۔ ہر شخص چاہے وہ سرکاری ملازم ہے یا تاجر ،آجر ہے یا اجیر، طالب علم ہے یا پروفیسر ،جرنیل ہے یا جج،دائیں بازو سے تعلق رکھتا ہے یا بائیں بازو سے ،بچہ ہے یا جوان،مرد ہے یا عورت،حکومت کا حامی ہے یا مخالف،یکساں طو رپر خوشی اور امید کے جذبے سے سرشار دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف میڈیا بھی اس تاریخی پیکیج کی تحسین میں یک آواز ہے۔ قوم کی طرف سے ویسے ہی مشترکہ جذبوں اور اتحاد و اتفاق پر مبنی ارادوں کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے جو چشم فلک نے 1965 کی جنگ کے دوران دیکھا تھا۔ آپ نے یہ بات اکثر سنی ہو گی کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں منسلک ہیں اور ہمارے ساتھ چین کی یہ دوستی اس کی طرف سے کسی شرط یا مفاد کی پابند نہیں۔ آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ چین اپنی اس بے مثال سرمایہ کاری کے لئے دنیا کے کسی بھی خطے کے کسی دوسرے ملک کا انتخاب بھی کر سکتا تھا۔ کوئی ایسا ملک جو پاکستان کی طرح دہشت گردی کی زد پر نہ ہوتا اور جہاں مروج اقتصادی اصولوں کے مطابق اس کی سرمایہ کاری زیاد ہ محفوظ تصور کی جاتی۔ میں سمجھتا ہوں کہ چین نے ہماری قومی تاریخ کے اس نازک موڑ پر ہمارا ساتھ دے کر دوستی کی ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے ۔چین کی طرف سے اس تاریخی اعلان پر اپنے اور اغیار دونوں دنگ ہیں۔ ان کی یہ حیرانگی بجا ہے ۔آپ خود بتائیں کہ پاکستان او ر چین تو ایک طرف کیا کبھی تاریخ عالم میں کسی بھی ملک کی طرف سے دوسرے ملک کے لئے ایک ہی وقت میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یقینا اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ چین کا 46 ارب ڈالر کا یہ اقتصادی پیکج پاک چائنہ دوستی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت او رپاکستانی عوام پر چین کے غیر معمولی اعتماد کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔چینی قیادت جانتی ہے کہ پاکستان کی قیادت اب ایسے افراد کے ہاتھو ں میں ہے جوالحمد الله حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبوں سے سرشار ہیں اور جو ٹرانسپرنسی یعنی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ چین کایہ تاریخی پیکج پاکستان کے لئے صرف ایک موقع ہی نہیں بلکہ ایک عظیم چیلنج کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ ہماری حکومت اس چیلنج کے تقاضوں اور ذمہ داریوں کی نزاکت سے پوری طرح آگاہ ہے۔ میں اس موقع پر وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب میں اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو بھرپور شاباش کا مستحق سمجھتا ہوں۔ خود میں نے اس عرصے میں چین کے درجن بھر دورے کئے۔ مجھے چینی سرمایہ کاروں اور حکام نے یہ بتایا کہ ہمارے افسر اور سیاسی ساتھی کس تندہی ،اخلاص ،نیک نیتی ، محنت اور ریاضت کے ساتھ توانائی کے منصوبوں اور دیگر پراجیکٹس کے لئے اپنے دن رات ایک کئے رکھتے ہیں۔ مجھ سے پاکستان میں یا چین کے دورے کے دوران چینی حکام نے جب بھی یہ پوچھا تو میں نے ان سے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح توانائی ،دوسری ترجیح توانائی اور تیسری ترجیح بھی توانائی ہی ہے۔ یہ امر متفقہ ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات حاصل کئے بغیر پاکستان کسی شعبے میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ چنانچہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ چین پاکستان شاہراہ معیشت (China Pakistan Economic Corridor) کے تحت پاکستان بھر کے مختلف حصوں میں400 10 میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے جائیں گے ۔ان میں سے پنجاب کے منصوبوں کی تفیصل اس طرح ہے۔ساہیوال کول فائر پاور پلانٹ 1320میگا واٹ ‘ قائد اعظم سولر پارک 1000میگا واٹ‘سالٹ رینج پاور پراجیکٹ300میگا واٹ‘ پنجاب میں ان منصوبوں کی مالیت4.5ارب ڈالر ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ چین کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں لگنے والے ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہمارے کارخانے ایک پھر پور ی استعداد کے مطابق رواں دواں ہو جائیں گے ۔ کھیتوں میں ٹیوب ویلوں کے ذریعے پانی کی بھر پور فراہمی بحال ہو جائے گی اور پاکستان صحیح معنوں میں ایشین ٹائیگر بننے کے سفر کی طرف گامزن ہو سکے گا ۔میرے عزیز ساتھیو!دنیابھر میں ٹرانسپورٹ ذرائع کو معاشی اور معاشرتی ترقی میں انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہونے لگا ہے جو ماس ٹرانزٹ جیسے جدیدذرائع آمدورفت سے استفادہ کر رہے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ میٹرو بس سروس لاہو رکے بعد صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے ایک جدید ترین ذریعے کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔1.47ارب ڈالر کی مالیت کا یہ منصوبہ 27ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔اس میٹرو لائن کی کل لمبائی 27.1کلومیٹر ہو گی جس میں سے تقریبا ساڑھے25کلومیٹر ٹریک معلق ہو گا ۔ آغاز میں اس کے ذریعے اڑھائی لاکھ شہری روزانہ سفر کریں گے اور 2025 تک اس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو گنا یعنی 5لاکھ ہو جائے گی ۔ چین نے پاکستان کو 46ارب ڈالر کاتاریخی اقتصادی پیکیج دے کرجو احسان کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔چین کے صدر ،وزیراعظم اورچینی قیادت کی جانب سے 46ارب ڈالر کا تاریخ ساز پیکیج پاکستان کی کسی ایک اکائی کیلئے نہیں بلکہ 18کروڑ پاکستانیوں کیلئے عظیم تحفہ ہے اور اس سے قومی یکجہتی،باہمی محبت،اخوت اوریگانگت میں اضافہ ہوگا۔میرا یقین ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کی تقدیر بدلے گی۔پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔اس مقصد کیلئے ہمیں امانت ،دیانت اور محنت کے سنہری اصولوں کو اپنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔اگر پوری قوم عزم کرلے توکوئی پہاڑ،سمندر اوردریا منزل کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔چینی صدر کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عملدر آمد اورمنصوبوں کی تکمیل کیلئے جان لڑا دیں گے۔ چین کے تعاون سے ترقی وخوشحالی کے شاندار سفر کا عظیم آغاز ہوا ہے اورانشاء الله اختتام بھی عظیم ہوگا ۔منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوگا۔چین نے آج تک کسی بھی ملک میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان نہیں کیا او ریہ اعزاز وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم کو حاصل ہواہے کہ چین نے ایک مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی تمام تر توانائیاں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے صرف کردیں۔ ہم ان معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ ایسے تاریخ ساز مواقع بار بار نہیں آتے او رپوری حکومتی مشینری کو ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محنت، دیانت او رعزم کے ساتھ کام کرے گی اوراس بڑے معاشی پیکیج سے پورا ملک مستفید ہوگا۔ پاکستان کے بڑے سرمایہ کاروں کو بھی اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے میدان عمل میں آنا چاہیے۔ چینی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ چینی بینک کر رہے ہیں اور اس امر کی ہدایت چینی صدر ،وزیراعظم نے اپنے بینکوں او رمالیاتی اداروں کو دی ہیں۔ پنجاب کے لئے 4.5ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ کیلئے 9ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں ۔وزیراعظم محمد نوازشریف کاپاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب اب عملی تعبیر پائے گا۔ چین پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے ۔ سیاسی و عسکری قیادت نے چینی حکام کو یقین دلایاہے کہ جس طرح چین نے ہمارے قومی مفاد میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاہے اسی طرح یہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے بھرپور انتظام کیاجائے گا اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے صدر کو چینی باشندوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ الله تعالیٰ نے چین کو وسیلہ بنایاہے جس نے ہماری مدد کے لئے ہاتھ تھاما ہے ،الله تعالیٰ کا بے پایاں فضل و کرم ہے کہ چین ہماری مدد کو آیاہے ۔ ہندوستان کو اس پر واویلا نہیں کرناچاہیے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے کہ چین کی طرف سے اقتصادی تعاون کا یہ پیکج پاکستان کے لئے خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ کاشغر سے گوادر تک تعمیر کی جانے والی 2ہزار کلو میٹر طویل شاہراہ، پاکستان کی ہتھیلی پر قسمت کی روشن لکیر ثابت ہو گی۔ان منصوبوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی ،مقامی سرمایہ داروں کا حوصلہ بلند ہو گا اور پاکستان کے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں اور محنت کشوں کے لئے روز گار کے لاکھوں بلکہ کروڑوں مواقع پیدا ہوں گے ۔آخر میں میں اپنے پریس کے ساتھیوں کی وساطت سے قو م کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ آئیے ہم سب ملکر چین کے ترقیاتی پیکج کی شکل میں الله تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے اس نادر موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں ۔یہ موقع ہمارے لئے ایک عطیہ بھی ہے اور امتحان بھی۔ چین نے ہمیں صرف مادی اور مالی وسائل ہی فراہم نہیں کئے بلکہ اس نے اپنے عمل کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرنے کا ایک عملی رول ماڈل بھی ہمارے سامنے پیش کیاہے۔گزشتہ 67برسوں میں چین نے جو بے مثال ترقی کی ہے ،ہمیں اس شاندار تجربے سے سبق سیکھنا ہے ۔چین کی یہ ترقی انتھک محنت ،بے مثال خدمت اور دیانت اور ریاضت سے عبارت ہے ۔میرے بھائیو!چین نے اس ترقیاتی پیکج کے ذریعے اپنے عمل سے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے ۔چینی صدر کے اسلام آباد میں خطاب کے بعدپوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس موقع سے پورا فائدہ اٹھانے اور پاکستان کو خوشحال اورترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں۔یہ کام صرف حکومت کا نہیں یہ کام ہم سب کا ہے ۔یہ ذمہ داری ہم سب پر عائد ہو تی ہے ۔اس میں سرکاری افسر بھی شامل ہیں اور سیاستدان بھی۔طالب علم بھی اور اساتذہ بھی۔اس کامیابی کے حصول کیلئے میڈیا،بیوروکریسی،فوج ،عدلیہ، الغرض ہم سب نے اپنا اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔پوری محنت اور دیانت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔یہ ذمہ داری پاکستان کا ہم قرض بھی ہے اور فرض بھی۔آئیے ہم سب ملکر اس ذمہ داری کو ادا کریںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 28 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی تیاریاں؟پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا
-
آئی سی سی :بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کا سٹے باز سے رابطے کا نوٹس، انوراگ ٹھاکر کو ایک تقریب میں سٹہ باز کو کیک کھلاتے دیکھا گیا، کرن گلہوترا کا نام آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے مشکوک افراد کی فہرست ... مزید
-
دورہ آسٹریلیا، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی، دورہ آسٹریلیا اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے مدد گار ثابت ہوگا، ... مزید
-
ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستان کے 3باکسرز اور ایک کوچ کو میکسیکو سٹی میں تربیت دینے کی منظوری دیدی،نعمان کریم(کوچ)،محمد نعیم، افضل عباس اور امیر حمزہ باکسرز شامل ہیں، حکومت پاکستان کے ساتھ ہونیوالے ... مزید
-
کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں،عمران خان ،وزیر اعظم نے کرکٹ کی باگ ڈور ایک صحافی کے ہاتھ میں دیدی جس نے کرکٹ کو تباہ کردیا،قومی ٹیم نے بنگلہ دیش سے بدترین شکست کھائی ہے،وزیر اعظم ... مزید
-
کیا انتخابات 2013 میں منظم دھاندلی ہوئی ، کس نے کرائی اور اس کے کیا ثبوت ہیں اور ثابت کریں ؟، جوڈیشل کمیشن نے 102 سیاسی اور انفرادی درخواست دینے والی سیاسی جماعتوں اور افراد سے 3 سوالات کے جوابات مانگ ... مزید
-
پشاور، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش، ہلاکتیں 45 ہوگئیں، وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں متاثرین طوفان و بارش کے لئے امداد کا اعلان ، تحریک انصاف کے چیئرمین کا وزیر صحت کے پی کے سے ٹیلیفونک رابطہ ، ... مزید
-
یکم مئی سے پٹرول1 اور ہائی سپیڈ ڈیزل2روپے سستا،ہائی اوکٹین7.50،ڈیزل2.40،مٹی کا تیل1.50روپے مہنگا کئے جانے کا امکان
-
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کے قیام اور 18 ویں ترامیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ،18 ویں ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے کو کیسے متاثر کرتی ہے،عدالت اسے کیسے کالعدم قرار دے سکتی ہے ، چیف جسٹس ناصر الملک ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن دھاندلی کی تحقیقات نہیں کر رہا‘ جوڈیشل کمیشن 70 حلقے کھول کر ان کی جے آئی ٹی تشکیل دے اور تحقیقات کرائے،عمران خان، 21 جماعتوں نے دھاندلی کی درخواستیں دیں ، نواز شریف نے بھی دھاندلی کا ... مزید
-
صدر مملکت سے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، پاکستانی عوام اور حکومت حرمین شریفین کی دفاع کیلئے پر عزم ہے،ممنون حسین ، مسلم ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سول آرمڈفورسز کا اعلیٰ سطح اجلاس ،تمام سیکورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر زور،کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کا فیصلہ
-
بہترین حکومتی اقتصادی پالیسی کے سبب غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب ہورہی ہیں ،اسحاق ڈار ،ملک میں دھرنا کلچر ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حفاظت کے لیے ... مزید
-
نیب کی پانچ ہزار روپے کرنسی کے نوٹ کو ختم کرنے کی سفارش، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی سفارش
-
20اپریل کا دن پاکستان کے لئے یقینا ایک تاریخی اہمیت کا دن ہے‘وزیراعلیٰ، ملکی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز بھی وزیراعظم نواز شریف کو حاصل ہو رہا ہے، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں ... مزید
-
میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا نہ ہمارے پاس جادو ہے کہ نقصانات کا فوری ازالہ کرلیں‘ پرویز خٹک،طوفان کے وقت نوشہرہ میں تھا حکومتی مشینری کام کررہی تھی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ... مزید
-
ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ،رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ43ہزار 368 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے، 50فیصد سرکاری اسکیم جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے تحت جائیں گے
-
صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل کا مراسلہ عدالت کوموصول ،صولت مرزا کی پھانسی 2 بار ملتوی کی جاچکی ہے
-
آرمی چیف سے اردن فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،اردن فضائیہ کے سربراہ کاپاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ... مزید
-
کنٹونمنٹ انتخابات میں 55 آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کے مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف میں شمو لیت کے لئے صلا ح مشورے شروع
-
ریحام خان خود ڈرائیور کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئیں،میرا تجربہ ہے بروقت اطلاع ملنے پرانسانی جانیں بچ سکتی ہیں،سائنس نے ترقی کی ہے ،فائدہ اٹھا نا چاہیے،این ڈی ایم اے ... مزید
-
ریاض، زیرتعمیرعمارت گرنے سے 50مزدوردب گئے ،4کی لاشیں نکال لی گئیں
-
جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا ،بدھ کے روز سماعت ایک بجے دن کی بجائے ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ میں ہوگی
-
پارٹی اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے 2بار کہا الیکشن میں کوئی د ھاندلی نہیں ہوئی،جاویدہاشمی ،پی ٹی آئی کے پاس منظم دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ،1970ء سے کبھی بھی منظم دھاندلی نہیں ہوئی ،معلوم نہیں عمران ... مزید
-
ثابت کروں گا 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،عمران خان،جماعت اسلامی کونظریاتی یااسٹیٹس کومیں سے ایک راستہ چنناہوگا،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی،زندہ لاشیں کالفظ استعمال ... مزید
-
وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ پہلے ہوچکاتھا،آرمی سول فیصلوں سے 3دن قبل مووکرچکی تھی ،شیخ رشیداحمد،ایل این جی کے خلاف سپریم کورٹ جاوٴں گا،جوڈیشل کمیشن میں فضل الرحمن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ... مزید
-
افتخار چوہدری کی برطرفی فیصلہ درست ،تھا این آر او پر دستخط غلطی تھی، پرویز مشرف
-
جوڈیشل کمیشن دستاویزات کے پیچھے پڑگیاتوپھرکوئی فیصلہ نہیں ہوگا، اعتزازاحسن ،سب سے ضروری ریکارڈبیگ میں پڑے جعلی ووٹ کاہوتاہے ،جس دن بیگ کھولے گئے توکچھ نتیجہ برآمدہوگا جوڈیشل کمیشن کے پاس ایک ہی ... مزید
-
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،مرحوم کئی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے،گزشتہ رات اچانک صحت خرابی کے باعث کوئٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا،مرحوم نے 3 بیٹے ... مزید
-
وزیراعظم نے گوادر کو بگ سٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی،،فنانس منسٹری نے گوادر شہر کے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز کے حوالے سے اور وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے سرکاری ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر اور ... مزید
-
سندھ کے شہری عوام کی متفقہ رائے ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ ضروری ہے،الطاف حسین ،شہری عوام کا کہنا ہے کہ وہ نئے صوبے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بیان
-
کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی مسافر بس پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
-
کراچی،سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، چار ملزمان ہلاک
-
لاہور،معروف اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افرا د کاحملہ، معمولی زخمی ہوگئیں، شہبازشریف کا اداکارہ روحی بانوپر قاتلانہ حملے کا نوٹس ،رپورٹ طلب
-
لاہور،باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک شدہ طالبان پنجاب کے اہم کمانڈر سمیت 3دہشت گردوں کے بارے معلومات سامنے آ گئیں
-
قومی اسمبلی اجلاس ،خواتین کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنا قانون کی خلاف ورزی ہے ، خواتین کو نظر انداز نہ کیاجائے،عجاز جاکھرانی ، واک آؤٹ کرنے والی خواتین کو منا کر لایا جائے ، نقطہ اعتراض پر اظہار خیال ، ... مزید
-
شاہد خاقان نے پٹرول قلت کا ذمہ دار میڈیا کو قراردیدیا، ملک میں پٹرول کی قلت پر بحث سمیٹ دی گئی
-
سندھ میں آج تیزہوائیں چلنے کامکان ہے ،ہواوٴں کاسلسلہ 4گھنٹے تک رہ سکتاہے ،محکمہ موسمیات ،اسلام آباد ، پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت میں مزید2 روز تک بارشیں جاری رہیں گے،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
-
وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل
-
ملتان ،گیارہ سالہ خودکش بمبار بارود پھینکتے پکڑاگیا
-
شاہ سلمان کا عزم ہمارے لیے مشعل راہ ہے یمن میں بغاوت عرب اقوام کی بقاء کا مسئلہ تھا، ولی عہد دبئی، یو اے ای عرب ممالک میں جاری تبدیلیوں سے چشم پوشی اختیار نہیں کرسکتا، عرب اقوام کی قومی سلامتی کسی ... مزید
-
نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد4ہزار ہوگئی،،زلزلے سے متاثرہ 10 لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت،32,00 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد دس لاکھ بچوں کو فوری امداد کی ضرورت
-
سویڈن، شعاعوں کے ذریعے موسم کو کنٹرول کرنے کی جدید ٹیکنالوجی متعارف
-
امریکا، بولنے یا چلنے سے بھی پہلے موبائل بچوں کی پسند،36 فیصد بچے ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی والی ڈیوائس کو چھو کر اسے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،تحقیق
-
ملائیشیا: آسیان سربراہ کانفرنس شروع، نو ممالک کے سربراہان شریک، وزیر اعظم نجیب رزاق نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا،کانفرنس میں رکن ممالک علاقائی مسائل اور خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسی ... مزید
-
کیوبا، گوانتانامو بے جیل سے رہا قیدیوں کا دھرنا،امریکا سے ہرجانے کا مطالبہ،امریکا کی بدنام زنامہ جیل رہائی پانے والے قیدیوں کا یوراگوئے میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
-
دنیا میں پانچ ارب افراد سرجری کی سہولیات سے محروم ، تحقیق کے مطابق کروڑوں لوگ پتھری اور بچوں کی پیدائش جیسی قابل علاج بیماریوں سے ہلاک ہو رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.