نیب کی پانچ ہزار روپے کرنسی کے نوٹ کو ختم کرنے کی سفارش، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی سفارش

منگل 28 اپریل 2015 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)قومی احتساب بیورو(نیب) نے پانچ ہزار روپے کرنسی کے نوٹ کو ختم کرنے کی سفارش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب چےئرمین قمررمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ٹیکس وصولی،اسٹاک مارکیٹ،ٹرانسپورٹ سسٹم سمیت متعدد معاملات زیر غور آئے۔نیب نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے بڑی آمدنی حاصل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے آئندہ مالی سال کیلئے سخت شرائط پر مبنی سفارشات فیڈرل بیورو ریونیو ایف بی آر کو ارسال کردیا۔اجلاس میں یہ بھی سفارش کی گئی کہ کالے دھن کی روک تھام اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کی سفارش کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے ذرائع آمدنی کا بھی سراغ لگنا چاہئے۔علاوہ ازیں7500 روپے کے زائد مالیت کے پرائز بانڈ کو خریدار کے نام جاری کرنے کی سفارش کی گئی،بڑے مالیت کے پرائز بانڈ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :