یکم مئی سے پٹرول1 اور ہائی سپیڈ ڈیزل2روپے سستا،ہائی اوکٹین7.50،ڈیزل2.40،مٹی کا تیل1.50روپے مہنگا کئے جانے کا امکان

منگل 28 اپریل 2015 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)یکم مئی سے پٹرول1 اور ہائی سپیڈ ڈیزل2روپے سستا،ہائی اوکٹین7.50،ڈیزل2.40،مٹی کا تیل1.50روپے مہنگا کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق یکم مئی سے پٹرول1 اور ہائی سپیڈ ڈیزل2.04روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اوکٹین7.50،لائٹ ڈیزل2.40 اور مٹی کا تیل1.50روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا