پاک آرمی کے2 سی ون امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے ، پاک آرمی کی طرف سے 30 بستر پر مشتمل اسپتال بھی نیپال بھیجا گیا ہے،آئی ایس پی آر ، پاک فضائیہ کے 2 سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان پہنچا کر 34 سے زائد پاکستانیوں کولے کر واپس پہنچ گئے

پیر 27 اپریل 2015 08:18

راولپنڈی/کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء)پاکستان کی جانب سے پاک آرمی کے 2 سی ون 30 طیارے امدادی سامان لے کر نیپالپہنچگئے۔ پاک آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی ٹیم میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابقاتوار کی صبح نور خان ایئربیس سے پاک آرمی کے 2 سی ون 30 طیارے امدادی سامان لے کر نیپال گئے ہیں۔ پاک آرمی کی طرف سے 30 بستر پر مشتمل اسپتال بھی نیپال بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے جو نیپال کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ پاک فضائیہ کے 2 سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان چھوڑنے کے بعد 34 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر واپس اسلام آباد پہنچ گئے وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو گئے تھے طیارے امدادی سامان وہاں پہنچانے کے بعد نیپال میں پھنسے 34 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر واپس وطن واپس پہنچ گئے ہیں نور خان ائیر بیس پر وزیر اطلاعات پرویز رشید اور دیگر حکام نے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :