آصف زرداری کاسب سے بڑادشمن میں ہوں اورمیراسب سے بڑادشمن زرداری ہے،ذوالفقار مرزا

اتوار 26 اپریل 2015 04:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنماذوالفقار مرزا نے کہاہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کاسب سے بڑادشمن میں ہوں اورمیراسب سے بڑادشمن زرداری ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح بے نظیربھٹواورمرتضیٰ بھٹوکوقتل کرکے ان کے قاتلوں کونہیں پکڑاگیا،اس طرح میراخون بھی ضائع ہوجائے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری مجھے قتل کراناچاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں جیل میں بندکرکے ان کامنہ بندنہیں کرسکتے ،صرف ایک ہی راستہ ہے کہ انہیں ختم کرڈالے ۔انہوں نے آصف علی زرداری پرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ زرداری کونمازپڑھنانہیں آتی اورنہ قرآن پاک کی تلاوت ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی زرداری سے زیادہ میری پارٹی ہے ،اختلافات زرداری اورمیرے درمیان اس وقت پیداہوئے جب بلاول بھٹونے تقریرکی ۔زرداری ذوالفقارعلی بھٹوکامال کھارہاہے ،اس وقت بھی زرداری سسرال کے گھرمیں رہتاہے ۔انہوں نے صولت مرزاکے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ صولت مرزاجیل کے اندرسپرنٹنڈنٹ کودھمکی دے رہاتھاکہ انہیں سہولت دی جائے

متعلقہ عنوان :