صدر ممنون حسین کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور ترکی قریبی تعلقات کو تمام شعبوں پرمشتمل جامع اشتراک عمل میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ممنون حسین، پاکستان اور ترکی یمن تنازع کو جلداور پرامن حل کرنے میں مدد کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے،صدر کا انٹرویو
اتوار 26 اپریل 2015 04:29
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کی ترک ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت ترکی کے چار روزہ دورے پر انقرہ میں موجود ہیں ۔ ہفتہ کے روز ممنون حسین نے سڑک صدر رجیب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ترکی تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں ممالک کے صدور نے یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر مملکت ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے استنبول میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان یمن تنازعے کے جلد اور پرامن حل کے لیے کوششیں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
پاکستان کی پہلے دن سے یہ پالیسی ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ دونوں صدور نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے صدر منصور ہادی کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ حوثی باغیوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ دونوں صدور نے یمن تنازعہ کے جلد از جلد حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات ہیں جبکہ اقتصادی تعلقات صلاحیت سے کم ہیں جس میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔ادھرصدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی اپنے قریبی تعلقات کو تمام شعبوں پرمشتمل جامع اشتراک عمل میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ترکی کے دورے کے دوران ایک ترک روزنامہ صباح کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطے بڑھانے ، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ٹرانسپورٹ ،ہاوسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔صدر نے کہاکہ پاکستان اورترکی عالم اسلام کے صف اول کے جمہوری ممالک ہونے کی حیثیت سے خطے میں استحکام کا باعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں علاقائی امن واستحکام میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، صدرنے کہاکہ پیچیدہ اور مشکل علاقائی ماحول میں پاکستان اورترکی بین الاقوامی ایشوز پریکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے خوشگوار تعلقات تمام شعبوں میں جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ بڑے شعبوں میں توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، مکانات، میونسپل سروسز اور زراعت شامل ہیں۔ آزادانہ تجارتی معاہدے کیلیے بات چیت شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کوششوں کے نتائج دونوں ممالک کی قیادت کے وڑن اورعوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ تاریخ پر مبنی گہرے تعلقات، محبت اورلگاوٴ بے مثال ہے۔ صدرنے پاکستان اورترکی میں روحانی تعلقات کا بھی ذکرکیا جس کی مثال علامہ اقبال اور مولانارومی کی شاعری سے ملتی ہے۔ انھوں نے ان منفردتعلقات کی قوت کواجاگر کرنے کیلیے مزیدریسرچ، اکیڈمک اسٹڈیز اورباہمی تعاون کے مزیدشعبوں کی نشاندہی پر زور دیا۔ صدرنے کہاکہ وہ اناکیلی اورسی بیٹلزکی100ویں سالگرہ میں شرکت کیلیے یہاں آئے ہیں۔ یمن بحران کے متعلق صدرنے کہاکہ دونوں ممالک تنازع کو جلداور پرامن حل کرنے میں مدد کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 26 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار، کھلاڑیوں میں ہم آہنگی اور محنت دیکھ کر ٹیم منتخب کی گئی ہے ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اصلاح الدین
-
پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی 20 میچوں کی کلین سویپ سیریز جیت لی،133رنز کا ہدف پاکستان آرمی نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، آرمی چیف ،چیئرمین پی سی بی سمیت آسٹریلوی سفیر نے بھی میچ دیکھا ، ... مزید
-
راحت علی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
-
ایف او آئی سی اے کی زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ملک نہیں، وہاں جانے سے کرکٹرز کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، فیکا چیئرمین ،زمبابوے بورڈ بھی دورے ... مزید
-
کراچی، سبین محمود سپرد خاک، قتل کا مقدمہ درج،امریکا کی مذمت، وزیراعظم نے قتل کی رپورٹ طلب کرلی،تحقیقات کا حکم،قتل کی رپورٹ تیار، پولیس نے مقتولہ کی والدہ مہناز اور ڈرائیور غلام عباس کا بیان قلمبند ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ :چینی کمپنیوں کیساتھ کامیاب گفت و شنید کے ذریعے ... مزید
-
چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان ، فی ٹریکٹر2لاکھ روپے سبسڈی دینگے:شہبازشریف، شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم2015ء کاافتتاح کردیا، روایتی درانتی اور ہارویسٹر چلا کر گندم ... مزید
-
موبائل فون کمپنیاں انعامی سکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں ، عدالت کے حکم پر ان سکیموں کو روکنے کیلئے تادیبی کارروائی شروع کی جائیگی؛چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ، گرے ٹریفکنگ کیخلاف آپریشن ... مزید
-
ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں‘ سراج الحق
-
ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے 30 میں سے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں‘ ہم لاہور کو کراچی نہیں بننے دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی تاریخ میں منفرد اور انوکھا حلقہ قائم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ،صرف 17 ووٹرز پر مشتمل حلقہ قائم کیا گیا
-
اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت پانی و بجلی ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں ... مزید
-
یمن میں حوثی باغیوں کے ایک اہم حامی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی لڑائی ختم کرنے کی اپیل،سیاسی حل کے لیے بات چیت کو دوبارہ شروع کیا جائے۔علی عبداللہ صالح ،یمن کی جنگ میں ’اب تک 551 سے بھی زیادہ شہری ... مزید
-
100 منٹ کی زندگی میں ہی والدین کا سر فخر سے بلندکر دیا
-
ہزار بیماریوں کی ایک ہی جڑ ہے،امریکی طبی ماہرین،تھکان کا شکار رہنا یا موٹاپا ؟ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے،تحقیق
-
برطانیہ، ماہرین نے ”دمے“ کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات تلاش کرلیے،دمے میں مبتلا پانچ فیصد مریضوں پر کوئی بھی دوا کام نہیں کرتی اور ان کی تکلیف برقرار رہتی ہے،ماہرین
-
’انڈیا یا بھارت‘ سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا،درخواست میں دستور ساز اسمبلی میں ملک کے لیے بھارت، ہندوستان، ہند اور بھارت ورش کے نام تجویز
-
ریاض میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی،انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، بارود سے بھری گاڑیاں بھی ضبط
-
افغان جنگجو کا 600 شدت پسندوں کے ہمراہ شام میں داخلے کا انکشاف،صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے بھرتی کیے جانے کے بعد شام لایا گیا ۔ حراستی جنگجو کا اعتراف
-
داعش نے موسیقی سننے اور اسپورٹس شرٹس پہننے کو حرام قرار دیدیا
-
تیل کے کنوؤں کی کھدائی زلزلوں کا باعث بن رہی ہے، امریکی تحقیق،’ہائیڈرالک فریکچرنگ‘ نامی ڈرلنگ کی نئی لیکن متنازع تکنیک کا بڑھتا استعمال بطورِ خاص زلزلوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے،امریکی ماہرین ... مزید
-
وینزویلا کے صدر پر آم سے حملہ خاتون کو نیا مکان دلوانے کا باعث بن گیا
-
”تیر نشانے پر نہ لگے…شیربلے کا شکار کر گیا “، کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،ملک بھرکے 42کنٹونمنٹ بورڈکی 199نشستوں پرن لیگ 68،آزاد55،تحریک انصاف 42نشستیں لے گئی،ایم کیوایم 19،پیپلزپارٹی7،جماعت ... مزید
-
7.9 شدت کے زلزلے نے قیامت ڈھا دی،نیپال میں سب سے زیادہ تباہی،12سو سے زائد افراد ہلاک ، بھارت میں 34، تبت میں13 اور بنگلہ دیش میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے ،کھٹمنڈو میں زلزلہ سے 3 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،عمارتیں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،برطانوی وزیراعظم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف ، پہلی جنگ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کی طرف سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ثبوت جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ، مسلم لیگ (ن ) اور ایم کیو ایم نے جوابات جمع کروائے ، پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت جمع کروائے، ق لیگ کی گواہوں ... مزید
-
دشمن ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرکے ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو توڑنا چاہتا ہے ، الشیخ خالد الغامدی،ہمیں دشمن کی افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ دشمن کی ان چالوں سے ہوشیار رہتے ہوئے ہمیں باہمی محبت ... مزید
-
ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن ماہانہ 5250 کردی گئی ہے، اسحاق ڈار ، آئی ایم ایف و دیگر مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے تمام شکوک ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور ترکی قریبی تعلقات ... مزید
-
عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا ،نوٹی فکیشن جاری ،ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہوگیا تھا اور اسے اب باضابطہ طور پر تحلیل کردیا گیا
-
وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے، آئی ایس پی آر
-
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی،پرویز خٹک ،تحریک انصاف کے علاوہ دیگر ... مزید
-
وزیر خزانہ کا یونیورسل سروس فنڈ ٹیلی سنٹرمنصوبوں کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ سے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
کنٹونمنٹ بورڈانتخابات مجموعی طورپرپرامن رہے ، سعدرفیق،ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے ،امرسدھومیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے،میڈیاسے ... مزید
-
امدادی سامان ڈاکٹروں‘ نرسوں پر مشتمل ٹیمیں کھٹمنڈو بھجوائی جارہی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
-
بھارت نے کشمیر بارے تیسرے فریق کی ثالثی کو مسترد کردیا،کشمیر کے تیسرے فریق کی ثالثی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، سشماسوراج ،کشمیر زندہ حقیقت نہیں بلکہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات ... مزید
-
آصف زرداری کاسب سے بڑادشمن میں ہوں اورمیراسب سے بڑادشمن زرداری ہے،ذوالفقار مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.