این اے 246کا ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے اپنی شکست تسلیم کرلی ، ایم کیوایم جیت کی خوشی میں اس طرح جشن منارہی ہے ہارتی توکیاہوتا،،ایم کیوایم نے جوبھی کیاوہ قابل مذمت ہے ،ہم اسی خوف کی بات کرتے تھے جوآج بھی جاری ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

جمعہ 24 اپریل 2015 04:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل نے این اے 246کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم جیت کی خوشی میں اس طرح جشن منارہی ہے ہارتی توکیاہوتا،کامیابی کے بعد ایم کیوایم نے جوبھی کیاوہ قابل مذمت ہے ،ہم اسی خوف کی بات کرتے تھے جوآج بھی جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال انہوں نے کہاکہ این اے 246کے نتائج سے مایوس نہیں ہوا،حیدرعباس رضوی میرے کیمپ میں آئے توانہیں عزت دی ہم خوف کی فضاء کسی حدتک دورکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،اپنی ہارکوتسلیم کرتاہوں تاہم الیکشن کمیشن سے جوتحفظات تھے وہ اب بھی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جیت گئی انہوں نے جس اندازمیں جشن منایااس سے میں ہل گیا،کیاجشن اس طرح منایاجاتاہے کہ کسی کے جھنڈوں کوآگ لگائی جائے کسی کویرغمال بنایاجائے اوردوسرے پرحملہ کیاجائے ،اگرجیت کی خوشی اس طرح منائی گئی توپھراگریہ ہارجائے توکیاہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اسی خوف کی بات کرتے تھے اورآج بھی یہ خوف ہے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 246میں کسی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے ہم نے خوف کے اس بت کوتوڑاہے ،ضمنی انتخابات اوربھی بہت ہوئے ہیں لیکن کراچی کے اس حلقے میں توجہ اس لئے تھی کہ پہلی بارکس نے انتخابی مہم چلائی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس حلقے میں 25ہزارجعلی ووٹ ہیں ،تاہم آج اچھی روایت ڈالی کہ کوئی گڑبڑنہیں ہوئی ،ہمیں ہاراورجیت سے کوئی فرق نہ پڑتا۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکاایم کیوایم کوخوف تھارینجرزنہ ہوتی تویہ انتخابات نہیں ہوسکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 246میں کھمباووٹ ہوتاتھاپہلی بارایساہواکہ ایم کیوایم کوانتخابی مہم چلاناپڑی ورنہ وہ توصرف ایک فون کال کرتے تھے اورووٹ پڑجاتاتھا۔