کراچی ،پولیس اور مظاہرین میں تصادم، ایک اہلکار زخمی ہو گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 04:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)پولیس اور مظاہرین میں تصادم سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو این اے 246میں ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی واضع برتری کے موقع پر متحدہ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے کیمپ آفس پر حملہ کر کے پی ٹی آئی کا پارٹی پرچم نذر آتش کر دیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے ہو گئے، جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی لیکن مشتعل مظاہرین بے قابو ہو گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اور رینجرز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے لیکن مظاہرین قابو میں نہ آئے اور گلیوں سے نکل نکل کر پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :