ای سی سی اجلاس، اوگرا کو ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیدیا گیا ، ایل این جی ، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن،سٹیل ملز کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی،سٹیل ملز ملازمین کی دو ماہ کی تنخوا ہوں کیلئے96 کروڑ روپے کی بھی منظوری

جمعہ 24 اپریل 2015 04:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرار ت ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایل این جی ، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پاکستان سٹیل ملز کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔زرائع کے مطابق اجلاس میں اوگرا کو ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا گیاہے ۔

اوگرا ہر مہینہ ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کرئے گا۔ اجلاس میں سٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے96 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ جبکہ سٹیل مل کو منافع بخش بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں رمضان المبارک کے دورا رعائتی پیکج کے لئے بھی مشاورت کی گئی حکومت روزمرہ کی اشیاء پر 10 روپے تک رعائت دینے پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اوگرا کو ایل این جی ک ماہانہ کی بنیاد پر نرخوں کا تعین کرنے کا ختیار دیدیا گیا اوگرا کو اختیار دینے کیلئے اوگرا لیوی پٹرولیم آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی ای سی سی نے ایل این جی پراسیسنگ فارمولہ کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حریف کی فصل کیلئے ایک لاکھ یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی

متعلقہ عنوان :