امام کعبہ شیخ خالدالغامدی 7روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے، بحریہ ٹاوٴن میں دنیاکی ساتویں بڑی مسجدمیں نمازجمعہ پڑھائیں گے ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ،پاک سعودی عرب تعلقات دو قوموں کے تعلقات ہیں جو قیامت کی صبح تک قائم رہیں گے، امام کعبہ،پاکستانی عوام نے میری آمد کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا و ہ قابل قدرہیں،ہمارا رشتہ ایمان اور اسلام کا رشتہ ہے، الشیخ خالد الغامدی کی حافظ طاہر محمود اشرفی سے گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 04:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)امام کعبہ شیخ خالدالغامدی 7روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے ،آج بحریہ ٹاوٴن میں دنیاکی ساتویں بڑی مسجدمیں نمازجمعہ پڑھائیں گے ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ خالدالغامدی جوپاکستان کے 7روزہ دورے پرآئے ہوئے ہیں جمعرات کی شب لاہورپہنچ گئے ہیں ،ان کی لاہورآمدکے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں امام کعبہ آج بحریہ ٹاوٴن میں دنیاکی ساتویں بڑی جامع مسجدمیں نمازجمعہ پڑھائیں گے اورایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

پاکستان اور سعودی عوام دو قلب ایک جان ہیں۔پاکستانی عوام نے میری آمد کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا و ہ قابل قدرہیں ۔پاکستان سعودی عرب کے تعلقات دو قوموں کے تعلقات ہیں جو قیامت کی صبح تک قائم رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمارا رشتہ ایمان اور اسلام کا رشتہ ہے ۔یہ بات امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے لاہور ایئر پورٹ پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پروفیسر ساجد میر،حافظ عبد الکریم ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جاسم الخالدی بھی موجود تھے۔امام کعبہ کے پاکستان پہنچنے پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جاسم الخالدی ،پروفیسر ساجد میر حافظ عبد الکریم ،مولانا زاہد محمود قاسمی نے انکا استقبال کیا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امام کعبہ سے کہا کہ انکی آمد پر پوری پاکستانی قوم انہیں خوش آمدید کہتی ہے۔پوری قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ امام کعبہ ہمارے ملک میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی آمد سے پاکستان سعودی عرب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اس اہم وقت میں عوامی جذبات سے سعودی عوام کے دلوں کو راحت اور سکون ملے گا۔

متعلقہ عنوان :