صدر ممنون حسین کی ترکی میں عالمی رہنماوٴں سے غیررسمی ملاقاتیں، عالمی اموراورامت مسلمہ کے مسائل پربات چیت

جمعہ 24 اپریل 2015 04:51

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین کی ترکی میں چناکلی جنگ کی 100سالہ تقریبات کے موقع پرمختلف عالمی رہنماوٴں سے غیررسمی بات چیت میں عالمی اموراورامت مسلمہ کے مسائل پربات چیت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے جمعرات کے روزترکی کے شہراستنبول میں چناکلی جنگ کی 100سالہ تقریبات میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں عالمی راہنمابھی شریک تھے ،صدرمملکت نے اس موقع پربرطانوی شہزادے فلپ سے غیرسمی بات چیت کی ۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان مختلف عالمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔صدرنے اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل اورترک صدررجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی ان ملاقاتوں میں ان راہنماوٴں کے درمیان امت مسلمہ کے مسائل یمن کی صورتحال اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :