قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں،دو سالوں کے دوران 23 دورے کیے ، مجموعی طور پر 35 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ ہوئے

جمعرات 23 اپریل 2015 05:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزیراعظم نے دو سالوں کے دوران 23 دورے کیے جن پر مجموعی طور پر 35 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے دو سالوں کے دوران امریکہ کے تین دورے کیے جن پر سترہ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کیا جس پر چوالیس لاکھ خرچ ہوئے جبکہ 2013 ء میں چین کے دورے پر دو کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ ہوئے‘ تاہم یہ تمام دورے وزیراعظم نے سرکاری حیثیت میں کیے۔