پالیسیوں کی بہتری کے لئے وزیر داخلہ نے 4 کمیٹیاں تشکیل دے دیں ، کمیٹیاں ایگزٹ کنٹرول لسٹ ، اسلحہ لائسنس کی فراہمی ، بلٹ پروف گاڑیوں اور پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے قائم کی گئیں

جمعرات 23 اپریل 2015 05:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پالیسیوں کی بہتری کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں یہ کمیٹیاں ایگزٹ کنٹرول لسٹ ، اسلحہ لائسنس کی فراہمی ، بلٹ پروف گاڑیوں اور پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے قائم کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹر ی رینک کا ایک افسر کرے گا اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی تجویز جمع کروائے گا یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جو مختلف موجودہ پالیسیوں پر غور و خوض کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کو وزیر داخلہ نے ناقص قرار دیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ صرف ترقی پسند فعال اور موثر پالیسیاں ہی عوام کی ضروریات پوری کر سکتی ہیں اور موجودہ چیلنجز کا سامنا کر سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسیاں ٹیکس دہندگان اور قانون پر عمل پیرا شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیں گی اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے اپنے کچھ آئیڈیاز پیش کئے اور کہا کہ ان کو پالیسیوں میں شامل کرنا چا ہیے۔

متعلقہ عنوان :