آصف زرداری کا عمران خان کوٹیلی فون ، اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کی دعوت

جمعرات 23 اپریل 2015 05:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوٹیلی فون کرکے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کی دعوت دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آصف علی زرادری نے بدھ کوعمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،3نکاتی ایجنڈے پراپوزیشن جماعتوں کوآج ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ،عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلا س میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔تحریک انصاف کاتین رکنی وفدآج اجلاس میں شریک ہوگا۔وفدمیں شاہ محمودقریشی ،اسدعمر،شفقت محمودشامل ہیں ۔اجلا س میں جوڈیشل کمیشن ،انتخابی اصلاحاتی اوراقتصادی راہداری کے 3ایشوزپربات چیت ہوگی

متعلقہ عنوان :