قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار دینے کی سفارش کردی ،کمیٹی کا حتمی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کی مشاورت کے بغیر حتمی مسودہ تیار نہیں ہوگا ،کمیٹی

جمعرات 23 اپریل 2015 05:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار دینے کی سفارش کردی کمیٹی نے حتمی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی مشاورت کے بغیر حتمی مسودہ تیار نہیں ہوگا ۔ بدھ کے روز کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کی ذیلی کے کنوینر زاہد حامد خان کی صدارت میں ہوا کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شفقت محمود ، شیریں مزاری اور الیکشن کمیشن حکام نے بھی شرکت کی ۔

کمیٹی میں عوامی نمائندگی ایکٹ کا جائزہ لیا گیا کمیٹی نے حتمی مسودہ تیار کرنے سے پہلے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اب تحریک انصاف کی مشاورت کے بغیر حتمی مسودہ تیار نہیں کیا جائے گا کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے اختیار دینے کی بھی سفارش کردی ہے تاکہ انتخابی عمل میں خلل یا غیر قانونی کام کرنے پر الیکشن کمیشن سزا دینے کا مجاز ہو جبکہ انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے پاس سرکاری تبادلے روکنے کا بھی اختیار ہوگا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنویئنر زاہد حامد خان نے بتایا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو حتمی مسودہ تیار کرنے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے گا الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل میں سرکاری تبادلے روکنے کا بھی اختیا ردیا جائے گا