خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے گوادرکاشغرروٹ تبدیلی پرتشویش کااظہار،گوادرکاشغراصل روٹ میں تبدیلی کی گئی توپوری قوم سراپااحتجاج بن جائے گی، پرویزخٹک

جمعرات 23 اپریل 2015 05:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے گوادرکاشغرروٹ تبدیلی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گوادرکاشغراصل روٹ میں تبدیلی کی گئی توپوری قوم سراپااحتجاج بن جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ صوبائی حکومت کاگوادرکاشغرروٹ تبدیلی پراحتجاج کرتے ہیں ،خیبرپختونخواہ کے لوگ اس فیصلے پربہت رنجیدہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ پرسندھ اوربلوچستان کونظراندازکیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ 146ارب ڈالرمیں سے 11ارب ڈالرپنجاب ،سندھ کو9ارب ڈالرجبکہ بلوچستان کوکچھ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اصل روٹ کی تبدیلی پرہم ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے ۔منصوبوں کے حوالے سے سندھ اوربلوچستان سے بھی رابطہ ہواہے ،تینوں صوبے ایک میچ پراگٹھے ہیں