وزارت منصوبہ بندی نے ایک ارب28لاکھ روپے کی منظوری دیدی ،48ارب روپے کے3منصوبوں کی سفارش ایکنک کو ارسال

جمعرات 23 اپریل 2015 05:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی نے ایک ارب28لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے،48ارب روپے کے3منصوبوں کی سفارش ایکنک کو بجھوا دی ہیں،وزارت منصوبہ بندی میں سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ کے دوران ہمالیہ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں موجود جنگلی حیات کے تحفظ اور برفانی اور گلیشئر کے پانیوں سے چلنے والے دریاؤں اور ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے پیش کئے جانے والے منصوبے کی منظوری دیدی گئی،اس منصوبے کیلئے تمام تر فنڈز بیرونی طور پر مہیا کئے جارہے ہیں،اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین500 کے دی ٹرانسمیشن لائن جس کی مجموعی لاگت31852 ملین ہے کا بھی جائزہ لیاگیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ کاسا1000منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیاء اور ساؤتھ ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر ہائیڈل پاور کے منصوبوں کی تکمیل کی جائے گی اور تاجکستان اور کرغزستان سے اضافی بجلی افغانستان اور پاکستان میں لائی جائے گی،یہ منصوبہ اگلے ساڑھے تین سالوں میں مکمل ہوگا،اس منصوبے کیلئے مالی سال2014-15ء میں 400ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،اجلاس کو بتایا گیا کہ1320 میگاواٹ کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ کراچی کے قریب بن قاسم میں لگایا جائے گا اور اس کیلئے500کے وی ٹرانسمیشن لائن جو180کلومیٹر طویل ہے بن قاسم سے مٹیاری تک جائے گی منصوبے کی کل لاگت13668ملین ہے جبکہ حالیہ مالی سال کیلئے 200ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،یہ منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا