کراچی ،حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب آ ج ہو گا، شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین دن کے لئے پابندی عا ئد

جمعرات 23 اپریل 2015 05:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)کراچی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب آ ج جمعرات کو ہو گا ، جسکے لئے سیکیو رٹی سمیت تما م انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ،پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ باکس پہنچادیے گئے،،جبکہ تین دن کے لئے شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کراچی کے این اے 246 میں بیلٹ باکس اور پولنگ بنانے کیلئے کمپارٹمنٹ پہنچادیئے گئے، پولنگ اسٹشنز میں دیگر سامان کی ترسیل بھی جاری ہے، اس ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں میں قدر مشترک یہ ہے، کہ تینوں کا تعلق کسی اور حلقے سے ہے، اس طرح انتخاب سے پہلے ہی تینوں کا ایک ایک ووٹ کم ہوگیا، تین اہم جماعتوں کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

ایم کیو ایم کے کنور نوید کا ووٹ این اے 219 حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 250 میں ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کا ووٹ این اے 251 ڈیفنس کراچی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں ہے، اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم این اے 245 نارتھ ناظم آباد کے ووٹر ہیں، اور ان کا ووٹ پولنگ اسٹیشن نمبر264 میں ہے، دوسری طرف این اے 246 میں انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل کا عمل جاری ہے،پولنگ عمل کے لیے تین لاکھ 57 ہزار 781 بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشنز کے حساب سے الگ الگ تھیلوں میں پیکنگ کیگئی ہے،الیکشن کمیشن ذرائع نے جی بتایا کہ ووٹر لسٹیں، انمٹ سیاہی اور اسٹیشری کا سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جا رہا ہے ،اوربیلٹ پیپرز پریذائڈنگ افسران 23 اپریل کی صبح رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :