کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ہیں۔بھارتی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف

بدھ 22 اپریل 2015 04:48

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ہیں۔ اشونی کمار چوپڑانے نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت سے پوری طرح آگاہ ہیں اورجانتے ہیں کہ مفتی سعید ایک بہروپیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام صرف بھارت تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں جاچکے ہیں اور وہ اس دیرینہ مسئلے کو بہت بہتر طورپر سمجھتے ہیں۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ نے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا بی جے پی کا فیصلہ ایک غلطی تھا ۔ انہوں نے کہاکہ جس دن بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت قائم کی گئی انہوں نے اس کی مخالفت کی تھی ۔انہوں نے مذید کہاکہ یہ مخلوط حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ واضح رہے کہ اشونی کمار چوپڑانئی دلی سے شائع ہونے والے ایک ہندی اخبار کے مالک اور ایڈیٹر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :