امام کعبہ شیخ خالدالغامدی کل پاکستان پہنچیں گے،اسلام آبادمیں نمازجمعہ کی امامت اوراجتماع سے خطاب کریں گے

بدھ 22 اپریل 2015 04:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)امام کعبہ شیخ خالدالغامدی کل جمعرات کوپاکستان پہنچیں گے،اسلام آبادمیں نمازجمعہ کی امامت اوراجتماع سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پرامام کعبہ شیخ خالدالغامدی جمعرات کوپاکستان پہنچیں گے ،امام کعبہ دوسرے دن جمعہ کی امامت کروائیں گے اورایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔امام کعبہ وزیراعظم ،صدر،وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرسیاسی ومذہبی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وہ پاکستان میں پانچ سے چھ روزقیام کریں گے

متعلقہ عنوان :