تحریک انصاف کاانتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شرکت کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 اپریل 2015 04:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو سینیٹر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ان بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اصلاہاتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں شرکت کا باقاعدہ دعوت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم این اے اسد عمر سے ملاقات کے دوران کی جبکہ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے اب تک انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سے متعلق اجلاس سے آگاہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے ممبران شفقت محمود اور شیریں مزاری شرکت کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :