45ارب ڈالر کے پیکج سے مستفید ہونے کیلئے15سال درکار ہوں گے،شاہ محمود قریشی

منگل 21 اپریل 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ45ارب ڈالر کے پیکج سے مستفید ہونے کیلئے15سال درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدے قومی نوعیت کے ہیں،دستخط کرنے کی تقریب میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بلانا چاہئے تھا،معاہدوں سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس کی تھی اب نیویارک میں بھی کانفرنس کا پروگرام ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے وہ تعاون حاصل نہیں ہے جو پنجاب حکومت کو وفاقی حکومت سے حاصل ہے

متعلقہ عنوان :