وزیراعظم محمد نواز شریف یمن کی صورتحال پر پاکستانی موقف سے سعودی فرمانروا کو اعتماد میں لیں گے، ایک روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے،سعودی عرب سے ایک روزہ دورہ پر لندن بھی جائینگے

منگل 21 اپریل 2015 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف یمن کی صورتحال پر پاکستانی موقف سے سعودی فرمانروا کو اعتماد میں لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر کل بدھ کو سعودی عرب روانہ ہونگے اور سعودی عرب سے ایک روزہ دورہ پر لندن بھی جائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے یمن کے حوالے سے پاکستانی موقف پر ابھی تک بداعتمادی کی فضا موجود ہے سعودی عرب اور دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کے لئے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائینگے وفد میں سیاسی و عسکری اعلیٰ قیادت بھی موجود ہو گی دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرینگے اور سعودی فرمانروا کو یمن کی صورتحال پر اعتماد میں لینگے ۔