سپریم کورٹ میں ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل ، سماعت آج ہو گی

پیر 20 اپریل 2015 06:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی طرف سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر چیف جسٹس ناصر الملک نے اپیل کی سماعت کے لئے جسٹس دوست محمد اور جسٹس عمر عطا ء بندیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ممتاز قادری کی درخواست کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری کے وکیل لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ( ر ) خواجہ محمد شریف عدالت میں پیش ہوں گے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے دلائل دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :