جماعت الدعوة کشمیریوں کو سپورٹ کرنے کیلئے پاک فوج کی معاونت کرتی ہے‘ حافظ سعید ،پاکستان کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کوششیں جہاد ہے‘ انٹرویو

اتوار 19 اپریل 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی تنظیم کشمیریوں کو سپورٹ کرنے کیلئے پاک فوج کی معاونت کرتی ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر میں لاکھوں افراد آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت فائرنگ کرے گی تو ہم بھی بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ‘ پاک فوج اور حکومت کو کشمیریوں کی سپورٹ کیلئے معاونت فراہم کرین گے کیونکہ کشمیری عوام آزادی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت دینے کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اس سلسلے میں جو بھی کوششیں کرے وہ ہمارے لئے جہاد ہے۔