پاکستان میں متنازعہ سائبر کرائمز بل رکوانے کی کوششیں،پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے سرگرم کارکنوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ شخصیات کے سائبر جرائم کے خلاف ایک مجوزہ مسودہ قانون کی پارلیمانی منظوری رکوانے کے لیے حزب اختلاف کے منتخب اراکین سے رابطے شروع ،سائبرکرائمز کے خلاف بل دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے،ترجمان وزارت آئی ٹی
اتوار 19 اپریل 2015 08:51
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سولہ اپریل کو ’الیکٹرانک کرائمز بل 2015‘ نامی ایک ایسے مسودہ قانون کی منظوری دے دی تھی جسے ماہرین متنازعہ قرار دے رہے ہیں۔ اس قانونی مسودے کو حتمی منظوری کے لیے اب وفاقی پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔اس بل کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ’بلڈوز‘ کر کے یہ بل پارلیمان سے منظور کرانے کی کوشش کی تو اسے ملکی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے حکام کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملکی تاریخ میں سائبر جرائم کو روکنے کے لیے موٴثر قانون سازی تجویز کی گئی ہے۔ آئی ٹی کی وفاقی وزارت کے ترجمان صدیق وٹو کے مطابق سائبرکرائمز کے خلاف بل دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے۔(جاری ہے)
جرمن ٹی وی سے سے بات چیت کرتے ہوئے صدیق وٹو نے کہا، ”پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل فونز اور آئی ٹی کے دیگر ذرائع کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے اور اس کو روکنے کے لیے ملک میں اب تک کوئی موٴثر قانون موجود نہیں۔
اسی لیے یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اس شعبے میں جامع قانون سازی کی جائے۔“ انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ قانون کے خلاف شور مچانے والوں نے اسے صحیح طریقے سے پڑھا ہی نہیں ہے۔دہشت گردی کی وارداتیں روکنے کے لیے الیکٹرانک جرائم کے انسداد کے مجوزہ بل میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کی روک تھام پرسزاوٴں کا تعین کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ قانون کے تحت پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسلامی اقدار، قومی تشخص، ملکی سکیورٹی اور دفاع کے منافی مواد کی روک تھام کی پابند ہو گی۔مجوزہ قانون کے تحت عام شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی، ہیکنگ، سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے کسی بھی قسم کا استحصال، انفارمیشن انفراسٹرکچر پر سائبر حملے، سائبر دہشت گردی، مجرمانہ رسائی، فحش پیغامات، ای میلز، دھمکی آمیز پیغامات اور ای میلز، کسی بھی ڈیٹا بینک تک غیرقانونی رسائی وغیرہ سب عمل قابل سزا ہوں گے۔اس مجوزہ قانون کے خلاف سوشل میڈیا پر اظہار رائے کی حمایت کرنے والے سرگرم کارکنوں اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی بھی بنا رکھی ہے۔ انٹرنیٹ کی آزادی کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کا اصل مقصد سوشل میڈیا پر ہونے والی سیاسی تنقید کا راستہ بند کرنا ہے۔انٹرنیٹ کی آزادی کے لیے فعال ایک تنظیم ’بولو بھی‘ کی ڈائریکٹر فریحہ عزیز کا کہنا کہ حکومت نے اس بل کی تیاری میں عجلت سے کام لیتے ہوئے متعلقہ فریقین کو مشارتی عمل میں شامل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، ”اس قانون کے تحت سیاسی مزاح یا تنقید بھی جرم تصور ہو گی۔ آزادی اظہار پر ایسی قدغن کی کوئی بھی کوشش جمہوری کہلانے والی حکومت پر دھبہ ہوگی۔“مشترکہ کمیٹی کے ایک اور رکن اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم کے صدر وہاج السراج کا کہنا ہے کہ اس بل کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جماعتوں کے منتخب ارکان سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ جرمن ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”یہ ایک ایسا قانون ہے جس کے منفی سماجی اثرات تو ہیں ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا عمومی کاروبار پر بھی بہت برا اثر پڑے گا۔ اس وقت انٹرنیٹ کے ذریعے مارکیٹنگ کا رجحان انتہائی مقبول ہے لیکن اس نئے بل کے تحت اگر کسی صارف کو کسی پروڈکٹ کے بارے میں ای میل بھیجی جائے اور وہ اس کے خلاف شکایت کر دے تو ایسی ای میل بھیجنے والے کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جا سکے گا۔“انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر کیے جانے والے جرائم کے خلاف قانون سازی ضرور ہونی چاہیے لیکن حکومت کو اس عمل میں متعلقہ شعبے اور اس کے نمائندوں کی شرکت بھی یقینی بنانا چاہیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 19 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے
-
نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا: انضمام الحق،پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار اپ سیٹ نہیں، کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ، پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے ،اکیڈمی کے ... مزید
-
فیڈکپ،بھارت اور فلپائن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں،پاکستان نے کرغستان کو پلے آف میچ میں ہرا دیا
-
میں کراچی فتح کرنے نہیں بلکہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں ، سراج الحق ،ہم کراچی کو ایسا پُر امن شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں الطاف حسین بھی بلا خوف و خطر واپس آئیں ، الیکشن میں بائیو میٹرک سسٹم ... مزید
-
عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،عمران کو بیف سٹک اور ریحام کو سی فوڈ پسند
-
اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم نے گندے نالے میں چھلانگ لگا دی، پولیس 10گھنٹے بعد بھی لاش نکالنے میں ناکام رہی ،اہل علاقہ کا پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج
-
شیخ رشید سے ”لال حویلی“ واپس لینے کا فیصلہ
-
لیگی رہنما اکرم ذکی وکلاء کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے
-
گلگت بلستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو ہوں گے، الیکشن کمیشن، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی سمری پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی دستخط کر دیئے
-
اسلام آباد،سائبر کرائم میں ملوث نابالغ ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بری کردیا
-
ایف آئی اے امیگریشن سیل کی کارروائی ‘جعلی ویزے پر ابوظہبی جانیوالا گرفتار
-
یمن کے لیے سعودی امداد کا اعلان
-
تہران کا خطے میں بڑی فوجی طاقت ہونا ہمسائیہ ممالک اور مشرق وسطی خطے کیلئے باعث خطرہ نہیں ،حسن روحانی ، ہمارا مشن جنگ زدہ خطے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنا ہے، ایرانی یوم فوج کے موقع پر تقریب سے خطاب
-
امریکا میں ٹی وی میزبان نے مشعل اوباما کو بندریا سے تشبیہ دے دی
-
عراق،سیکورٹی فورسز ملک کی بڑی آئل ریفائنری سے باغیوں کا قبضہ ختم کر ا دیا ، وسیع کمپلیکس میں داخل ہوگئیں
-
یمن میں سعودی اتحاد کے تازہ حملے، القاعدہ کی بھی پیشرفت
-
رواں سال میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین لڑائی میں دو سو ہلاکتیں
-
حزب اللہ خطے میں ایرانی ایجنٹ ہے حسن نصراللہ، آیت اللہ علی خامنہ ای کی ‘ڈکٹیشن‘ پر چل رہے ہیں، سعد حریری، سعودی عرب کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازشوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سابق لبنانی وزیر ... مزید
-
خبردار! تاجکستان میں35 برس سے کم عمر تاجکوں کا حج ممنوع قرار دے دیا گیا ، کم عمر افراد کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کا مقصد بزرگ شہریوں کو حج کا موقع فراہم کرنا ہے تاجک حج کمیشن بیان
-
امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کا عالمی کارنامہ
-
سب سے چوڑی زبان کے مالک باپ ،بیٹی گینز ریکارڈ بْک میں شامل ، 47سالہ بیرن شلینکرازبان 8.6سینٹی میٹرجبکہ14سالہ بیٹی ایمیلی کی زبان 8.6سینٹی میٹر چوڑی ہے
-
جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 40فراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی،کئی کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،شدید دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جلال ... مزید
-
بھارتی جارحیت، نوجوانوں کی شہادت اور حریت رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاوٴن،روزمرہ زندگی مفلوج ، سخت سیکورٹی کے باوجود کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے، بھارتی فوجیوں کی مظاہرین ... مزید
-
اسٹبلشمنٹ ہماری حب الوطنی پر شک نہ کرے،الطاف حسین،ایم کیو ایم پرامن جماعت جبکہ تحریک انصاف طالبان جماعت اسلامی القاعدہ کی شاخ ہے،کراچی کے لوگوں نے پرامن ایم کیو ایم کو چن لیا،پی ٹی آئی سے ”پٹائی“جبکہ ... مزید
-
کراچی،سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ دہشتگرد ہلاک
-
پاکستان اور افغانستان کا دشمن ایک ہے،غیر ریاستی عناصر نے امن کو تباہ کیا،جنرل شیر محمد کریمی،دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ان غیرریاستی عناصر کا خاتمہ ممکن ہے، ہمیں بیرونی نہیں بلکہ اندرونی خطرات ... مزید
-
کراچی میں موجود ’خوف کی فضا’ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ، ایم کیو ایم لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دے خوف نہ پھیلائے ، رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دے 23اپریل کو کراچی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، جماعت ... مزید
-
مشترکہ توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد ہوگا،پاک امر یکہ اتفاق ،وزیر خزانہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات ،دہشت گردی اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ،نائب امریکی ... مزید
-
حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کرکے ایس آر اوز کا پہلا بیج ختم کردیا ہے،اسحاق ڈار،حکومتی پالیسی سے ملک میں صحت مندانہ معیشت فروغ پارہی ہے،ریونیو میں اضافہ اس کی مثال ہے،چیلنجز کے باجود پچھلے سال16.4فیصد ... مزید
-
این اے246میں بائیو میٹرک سسٹم کے لئے تکنیکی طور پر تیار نہیں ہیں ،الیکشن کمیشن ،اس الیکشن سے پورے کراچی کا امن وابستہ ہے ،آئین کے تحت اپنی ذمہ اریاں پوری کریں گے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز ... مزید
-
پشاور:صوفی محمد کیخلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات ختم ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریاست بغاوت ،دھرنا اور کبل تھانہ حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات سوات کی عام عدالت منتقل کر دیئے
-
روزانہ صبح9 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت جمع کرائے جا سکتے ہیں،جوڈیشل کمیشن آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا
-
چینی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے،توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے47 معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے،چین کے صدر پاکستانی ہم منصب ،وزیراعظم،چیئرمین ... مزید
-
چینی صدرکا دورہ پاکستان ،حکومت پاکستان کی سکیورٹی انتظامات بارے چینی سکیورٹی حکام سے مشاورت ،چینی سکیورٹی ٹیم کی خواہش پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کا فرنیچر بھی تبدیل کردیا گیا ، حکومت پاکستان کا دیرینہ ... مزید
-
پاکستان میں متنازعہ سائبر کرائمز بل رکوانے کی کوششیں،پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے سرگرم کارکنوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ شخصیات کے سائبر جرائم کے خلاف ایک مجوزہ مسودہ قانون کی پارلیمانی ... مزید
-
چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا:شہباز شریف،چین ہر مشکل وقت میں چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،چین کی غیر معمولی سرمایہ کسی تحفے سے کم نہیں،چین کی مدد سے جاری بجلی منصوبے ... مزید
-
اسلام آباد کے شہریوں کی اکثریت نے سعودی عرب فوج بھیجنے کی حمایت کردی
-
سمندری حدود کی خلاف ورزی،میری ٹائم سیکیورٹی نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو 8 لانچوں سمیت حراست میں لے لیا
-
پاکستان اورچین مشترکہ دوستی ریڈیو چینل قائم کریں گے،چینل کا نام پی بی سی ، سی آر آئی ایف ایم 98-دوستی چینل ہوگا
-
چینی صدر کے دورہ میں 10 ہزار 400 میگاواٹ کے توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوں گے‘ سرتاج عزیز ،چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں پر 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، سرکاری ٹی وی کو انٹرویو
-
جماعت الدعوة کشمیریوں کو سپورٹ کرنے کیلئے پاک فوج کی معاونت کرتی ہے‘ حافظ سعید ،پاکستان کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کوششیں جہاد ہے‘ انٹرویو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.