پشاور:صوفی محمد کیخلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات ختم ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریاست بغاوت ،دھرنا اور کبل تھانہ حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات سوات کی عام عدالت منتقل کر دیئے

اتوار 19 اپریل 2015 08:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ صوفی محمد کے خلاف دہشت گردی کے تمام مقدمات سے بری کر دیا ہے اور متعدد مقدمات کو سوات کی عام عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پشاور کی سنٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صوفی محمد بغاوت کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے صوفی محمد کے خلاف لگائے گئے انسداد دہشت گردی کے تمام مقدمات کو ختم کر دیا گیا ہے اور ریاست بغاوت کیس ،دھرنا اور کبل تھانہ حملہ کیس سمیت متعدد کیسوں کو سوات کی عام عدالت میں منتقل کر دیا ہے اور صوفی محمد کے خلاف اب کوئی بھی کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چلے گا

متعلقہ عنوان :