چینی صدر کا دورہ پاکستان ، معاہدوں کے بعدچین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ جائے گا

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والے معاہدوں کے بعد چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ جائے گا اس وقت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 12.8 بلین ( ارب ) ڈالر ہے ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملکی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی جس سے ملک کی معاشی صورت حال میں نمایاں فرق پڑے گا ۔

ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں توانائی منصوبوں کو فوقیت دی گئی ہے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے چین کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف ماہرین سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم 2018 کے الیکشن سے قبل ملک سے توانائی بحران خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لئے وزیر اعظم کی ترجیحی پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں توانائی کا بحران کا حل ہے ۔

15 بلین ڈالر کی لاگت سے 10400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار منصوبہ 2018 تک ہر صورت میں نیشنل گریڈ میں شامل کرنا وزیر اعظم کی ترجیحی ہے ۔ چینی صدر دورہ پاکستان کے دوران معاشی ، ترقیاتی اور عسکری نوعیت کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم 58 بلین ڈالر سے زائد ہو جائے ۔ چین کے صدر اپنے دو روزہ قیام کے دوران صدر وزیر اعظم سمیت سول و ملٹری کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :