ڈی جی رینجرز سندھ کے کراچی کے حساس علاقوں کے طوفانی دورے، شہریوں سے ملاقاتیں،شہریوں کی جانب سے خوشگوار ردعمل ، کراچی آپریشن کی تعریف،رینجرز زندہ باد کے نعرے لگائے ،آخری مجرم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز سندھ ،مجرمان کے پکڑے جانے سے خوف کی فضاء ختم ہورہی ہے ،این اے 246کے حتمی الیکشن کے دن امن کوبرقراررکھیں گے پولنگ عملہ کورینجرزکاتعاون حاصل ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 04:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے حساس علاقوں کے طوفانی دورے کئے اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں، شہریوں کی جانب سے خوشگوار ردعمل ، کراچی آپریشن کی تعریف اور رینجرز زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اطلاعات کے مطابق میجر جنرل بلال اکبر نے جمعرات کے روز شہر کے ان علاقوں کے طوفانی دورے کئے جو ماضی میں خوف کا گڑھ سمجھے جاتے تھے اور متحارب گرہوں سمیت مختلف سیاسی ولسانی جماعتوں کے لیے نوگوایریاز کی حیثیت رکھتے تھے جبکہ قتل وغارت اور اغواء برائے تاوان جیسی گھناوٴنی وارداتیں ان علاقوں کی پہچان تھی، ڈی جی رینجرز سب سے پہلے لیاری کے مختلف علاقوں چیل چوک، آٹھ چوک، نوالین سنگوالین سمیت ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں سے اس قبل پولیس کو بھی پر مارنے کی جرات نہ تھی لیاری کے بعد ڈی جی رینجرز سائٹ اور منگھوپیر گئے اور پھر متحدہ کے مرکز نائن زیرو کا رخ کیا اور جناح گراوٴنڈ سمیت الطاف حسین کی رہائشگاہ بھی گئے ، اس دوران انہوں نے علاقہ مکنیوں سے ملاقات کی مسائل پوچھے اور کراچی آپریشن پر ان کی رائے لی لیاری کے شہریوں نے کراچی میں امن کے لیے رینجرز کے اقدامات کو سراہا اور رینجرز کے حق میں نعرے بھی لگائے اور رینجرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا متحدہ مرکز نائن زیرو پر شہریوں کی جانب سے خوشگوار ردعمل سامنے آیا اور شہریوں نے رینجرز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے رینجرز کی تعریف کی، ڈی جی رینجرز نے متحدہ کے قائم ایم پی اے ہاسٹل کی سیکیورٹی پر تعینات متحدہ کے کارکنان سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی متحدہ کارکنان نے بھی رینجرز کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، عزیز آباد کے شہریوں نے شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے رینجرز کے حق میں نعرے بازی کی اور رینجرز پر مکمل اعتماد کیا، اس دوران علاقے میں کاروباری اور روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں اور کسی قسم کا خوف شہریوں میں دیکھنے میں نہیں آیا شہری رینجرز کی کارروائیوں پر خوش تھے اور رینجرز اہلکاروں کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کررہے تھے، اس موقع پر ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا کہ کراچی کے تمام افراد ہمارے اپنے لوگ ہیں اور رینجرز اسی قوم کے بیٹوں پر مشتمل ہے ہمیں عوام کا مکمل تعاون حاصل اور عزیز آباد کے لوگ امن چاہتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہیں جرائم پیشہ افراد کسی صورت نہیں بچ سکیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مستقبل ہے خوف ختم کرکے دم لیں گے ، ڈی جی رینجرز اس دوران منگھوپیر میں واقع مزار پر بھی گئے انہیں گدی نشین کی جانب سے مزار کی چادر بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ادھرڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل ہلال اکبرنے کہاہے کہ آخری مجرم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا،مجرمان کے پکڑے جانے سے خوف کی فضاء ختم ہورہی ہے ،این اے 246کے حتمی الیکشن کے دن امن کوبرقراررکھیں گے پولنگ عملہ کورینجرزکاتعاون حاصل ہوگا۔لیاری ،منگھوپیر،نائن زیروسمیت دیگرعلاقوں کے دورے کے موقع پرنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بہتری کیلئے عوام ہیلپ لائن 1101پرتجویزدیں عوام کیلئے خطرہ بننے والوں کامناسب علاج کریں گے ۔

عوام اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کوجاری رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن کیاجارہاہے ،کراچی میں امن کاکریڈٹ عوام کودیتے ہیں ،عوام رینجرزسے تعاون کررہے ہیں امن وامان کی بحالی مشن ہے ،کراچی کے حالات بہترہونامثبت اقدام ہے ،لیاری پرامن ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آخری مجرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گااوربلاامتیازآپریشن کررہے ہیں ،آپریشن جاری رکھنے میں وفاقی اورصوبائی حکومت کی حمایت حاصل ہے ۔

آپریشن کے بعدعوام اب اپنی آزادی سے کام پرجاسکتے ہیں ۔کراچی میں لوگ آزادی سے گھوم پھررہے ہین ،مجرمان کے پکڑے جانے کے باعث خوف کی فضاء ختم ہورہی ہے ،شہرمیں امن کاتسلسل برقراررکھاہے ،کراچی کے تمام لوگ ہمارے بھائی رینجرزکے جوان قوم کے بیٹے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ این اے 246کے دن امن کوبرقراررکھیں گے ،پولنگ اسٹاف کورینجرزکاتعاون حاصل ہوگا